Express News:
2025-03-29@16:13:43 GMT
بلاول بھٹو کا سندھ بھر میں جلسے کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
کراچی:
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ بھر میں جلسے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چئیرمین پیپلز پارٹی چار اپریل کو گڑھی خدا بخش جلسہ میں احتجاجی جلسوں کا اعلان کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں سندھ کے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں جلسے منعقد ہوں گے، سندھ میں چھ جلسوں کے بعد بلاول بھٹو اگلا پڑاؤ پنجاب میں ڈالیں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بلاول بھٹو زرداری کی گوادر کے علاقے کلمت میں مسلح افراد کی فائرنگ کی شدید مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گوادر کے علاقے کلمت میں مسلح افراد کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گرد امن اور خوشحالی کی دشمن ہیں، دہشت گرد نہیں چاہتے کہ بلوچستان آگے بڑھے۔(جاری ہے)
اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اس دہشت گرد حملے میں قیمتی جانی نقصان پر بہت افسوس ہے،جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اس دہشتگرد حملے میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی کی دعا کرتا ہوں۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ جاں بحق افراد کے لیے بلند درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا ہے۔