WE News:
2025-03-29@16:16:28 GMT

عیدالفطر کب ہوگی؟ اسپارکو نے پیشگوئی کردی

اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT

عیدالفطر کب ہوگی؟ اسپارکو نے پیشگوئی کردی

پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے شوال کا چاند نظر آنے کے حوالے سے پیشگوئی کر دی ہے۔

اسپارکو کے جاری بیان کے مطابق فلکیاتی شوال کا چاند 29 مارچ 2025 کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 3 بج کر 58 منٹ پر تشکیل پائے گا، 30 مارچ کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے اور بلندی تقریباً 14 ڈگری اور روشنی 2 فیصد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی تعلیمی اداروں میں عیدالفطر اور موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان

اسپارکو کی پیشگوئی میں بتایا گیا ہے کہ 30 مارچ 2025 کو پاکستان میں چاند کے نظر آنے کا امکان نہایت روشن ہے، لہذا روزے 29 ہونے اور عید الفطر کا پہلا دن 31 مارچ 2025 کو ہونے کا امکان ہے۔

حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی

سرکاری بیان میں کہا گیاہے کہ عید الفطر کے موقع پر چاند کی رویت کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کی ذمے داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر کے موقع پر خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

ترجمان سپارکو کے مطابق اگرچہ سائنسی ڈیٹا 30 مارچ 2025 کو ہلال کے نظر آنے کی مضبوط تائید کرتا ہے لیکن مرکزی رویت کمیٹی کا حتمی فیصلہ چشم دید گواہیوں اور مشاہدے کے وقت مقامی موسمی حالات پر منحصر ہوگا۔

سعودی عرب میں عیدالفطر

دوسری جانب سعودی عرب میں 29 مارچ 2025 کو چاند کے نظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں کیوں کہ مکہ میں غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 5 گھنٹے ہوگی، اس بنا پر سعودی عرب اور مشرقِ وسطیٰ میں ہلال 30 مارچ 2025 کو نظر آئے گا اور وہاں بھی عید الفطر 31 مارچ 2025 کو منائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسپارکو پاکستان چاند رمضان سعودی عرب عیدالفطر مشرق وسطیٰ ہلال.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسپارکو پاکستان چاند عیدالفطر ہلال مارچ 2025 کو

پڑھیں:

ریسرچ رویت ہلال کونسل کا شوال کے چاند کے بارے اہم اعلان

ریسرچ رویت ہلال کونسل کے مطابق شوال کا چاند آج 3 بج کر 58 منٹ پر پیدا ہوگیا ہے، شوال کے چاند کی پیدائش آج بروز ہفتہ 3 بج کر 58 منٹ پر ہو گئی ہے، اتوار کو مغرب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زیادہ ہوگی۔ کونسل کا کہنا ہے کہ عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہونے کا قومی امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ریسرچ رویت ہلال کونسل نے شوال کے چاند کے بارے میں اہم اعلان کر دیا ہے۔ ریسرچ رویت ہلال کونسل کے مطابق شوال کا چاند آج 3 بج کر 58 منٹ پر پیدا ہوگیا ہے، شوال کے چاند کی پیدائش آج بروز ہفتہ 3 بج کر 58 منٹ پر ہو گئی ہے، اتوار کو مغرب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زیادہ ہوگی۔ کونسل کا کہنا ہے کہ عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہونے کا قومی امکان ہے، سورج اور چاند کے درمیان غروب کا فرق 69 سے 78 منٹ ہوگا جبکہ کراچی میں غروب شمس و قمر کا فرق 69 منٹ ہو گا، جیوانی 71 منٹ، کوئٹہ اور لاہور 74 منٹ جبکہ گلگت بلتستان میں 78 منٹ کا فرق ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب میں عید کا چاند نظر آگیا، عید کل ہوگی، پاکستان میں بھی چاند تشکیل پاگیا
  • پاکستان میں عیدالفطر کب ہوگی، سپارکو نے نئی پیشگوئی کردی
  • ریسرچ رویت ہلال کونسل کا شوال کے چاند کے بارے اہم اعلان
  • شوال کے چاند کی پیدائش آج رات کس وقت ہوگی؟
  • عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (کل)ہوگا
  • الحمدللہ  شوال کا چاند پیدا ہو گیا
  • عیدالفطر کا چاند آج کتنے بجے پیدا ہو جائے گا؟ ریسرچ رویت ہلاک کمیٹی نے بتا دیا 
  • کون کون سے ممالک میں شوال کا چاند 29 مارچ کو نظر آنے کا امکان ؟جانیں
  • شوال المکرم کا چاند نظر آنے کے حوالے سے پیش گوئی جاری
  • عید الفطر 2025: سعودی عرب کے چاند دیکھنے کے دعوے پر پھر سوالات اٹھ گئے