گوگل نے حال ہی میں گوگل سرچ میں ایک نئی اپ ڈیٹ کا اعلان کیا ہے جس سے صارفین کے لیے اپنی ذاتی معلومات کو حذف کردینا کافی آسان ہوگیا ہے۔

یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب عالمی سطح پر رازداری کے خدشات بڑھ رہے ہیں، اور لوگ تیزی سے اپنی آن لائن ذاتی معلومات جیسے کہ فون نمبرز، پتے اور ای میلز پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اس سے قبل یہ فیچر گوگل کی سیٹنگز میں مخفی تھا جس کی وجہ سے بہت سے صارفین کو یہ فیچر تلاش کرنا اور استعمال کرنا مشکل تھا۔

اب گوگل نے اس عمل کو ایک ٹیوٹوریل ویڈیو میں پیش کیا ہے جس سے صارفین براہ راست گوگل سرچ سے اپنی معلومات حذف کرنے کی درخواست کرسکتے ہیں۔سوشل میڈیا پر ایک حالیہ پوسٹ میں گوگل نے ایک ٹیوٹوریل ویڈیو شیئر کی جس میں بتایا گیا ہے کہ صارفین اس نئے فیچر کو کس طرح استعمال کر سکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

عدالت کا بانی پی ٹی آئی کو کتابیں فراہم کرنے اور بیٹوں سے بات کرانے کا حکم

 انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کتابیں فراہم کرنے اور  بچوں سے بات کرانے کا حکم دیا ہے۔بانی پی ٹی آئی کو کتابوں کی عدم فراہمی اور بچوں سے بات نہ کرانے سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہوئی۔سماعت کے بعد عدالت نے بانی  پی ٹی آئی کی دونوں درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے عمران خان کو فوری طور پر کتابیں فراہم کرنے اور بچوں سے بات کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر جیل حکام کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو فوری طور پر کتابوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔عدالتی حکم میں کہا گیا کہ عید سے قبل بانی پی ٹی آئی کی اپنے بچوں سے بات بھی کرائی جائے،عید مذہبی تہوار ہے، درخواست گزار کی بچوں سے فوری بات کرائی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • واٹس ایپ نےصارفین کیلئےنیافیچرمتعارف کروادیا
  • اپ گریڈ ہونے والا پلے اسٹور لاکھوں صارفین کے لیے چینلج کیوں؟
  • وائس میسیجز کو تحریر میں تبدیل کیسے کریں؟ آسان طریقہ
  • ذاتی خواہشات کے لیے قومی مفاد قربان کرنے کی سوچ پاکستان سے بے وفائی ہے،وزیراعظم
  • ذاتی خواہشات کے لیے قومی مفاد قربان کرنے کی سوچ پاکستان سے بے وفائی ہے، وزیراعظم
  • عدالت کا بانی پی ٹی آئی کو کتابیں فراہم کرنے اور بیٹوں سے بات کرانے کا حکم
  • اگر آپ گوگل کروم استعمال کرتے ہیں تو اسے فوری اپ ڈیٹ کرلیں کیونکہ ۔۔۔!!!اہم خبر آ گئی
  • چین نے محصولات عائد کرنے پر امریکہ پر مقدمہ دائر کر دیا
  • اعلیٰ امریکی حکام کی ذاتی تفصیلات آن لائن دستیاب، رپورٹ
  • بہادر شاہ ظفر کا ہیرے جواہرات سے لدا تاج کہاں ہے؟ تاریخی معلومات جانیے