WE News:
2025-03-29@15:07:38 GMT

سندھ کے نوجوان ماہانہ 16 لاکھ روپے تک کیسے کما سکیں گے؟

اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT

سندھ کے نوجوان ماہانہ 16 لاکھ روپے تک کیسے کما سکیں گے؟

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 30 ہزار طلبہ کو گوگل اسکالر شپس دینے کا اعلان کیا ہے۔ اسکالر شپ حاصل کرنے والے  طلبا 70 ہزار سے 16 لاکھ روپے ماہانہ کما سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے تعلیمی اداروں میں اے آئی کلاسز اہم سنگ میل

سندھ حکومت، گوگل اور ٹیک ویلی کے درمیان ایک معاہدہ ہوا ہے، جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے 30 جامعات کے 30 ہزار طلبہ کو اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا ہے۔

اسکالر شپس نوجوانوں کے روشن مستقبل میں سرمایہ کاری

وزیراعلیٰ سندھ نے 30000 گوگل کیرئیر سرٹیفکیٹ اسکالر شپس کا افتتاح کیا، اس موقع پر گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ کے حوالے سے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا  کہ سندھ حکومت ڈیجیٹل تعلیم اور ہنرمندی میں انقلابی اقدامات کررہی ہے، اسکالر شپس نوجوانوں کے روشن مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، جس سے ڈیجیٹل مہارتوں سے سندھ کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور گوگل کے درمیان اہم معاہدہ کیا گیا ہے۔ کم مراعات یافتہ طبقات اور خواتین کے لیے خصوصی کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ کورسز گوگل کے ماہرین نے تیار کیے ہیں اور انہیں آن لائن مکمل کیا جا سکتا ہے۔

اسکالر شپ میں 30 فیصدخواتین کاہدف

انہوں نے بتایا کہ گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ 3 سے 6 ماہ کی مدت کے کورسز ہیں۔ چاہتے ہیں سندھ کے طلبہ عالمی معیار کی تربیت حاصل کریں، اسکالر شپ میں 30 فیصدخواتین کاہدف رکھا گیا اور ساتھ پسماندہ طبقات پر توجہ دی جائیگی۔

مساوی تعلیمی مواقع یقینی بنائیں گے

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گوگل اسکالر شپ یافتہ طلبہ 70 ہزار سے 16 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ حاصل کریں گے۔ کم از کم 30 فیصد خواتین کو ڈیجیٹل تعلیم کے مواقع دیے جائیں گے، سندھ کے ہر نوجوان کے لیے مساوی تعلیمی مواقع یقینی بنائیں گے۔

ترجمان سندھ حکومت تحسین عابدی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد سندھ کے نوجوانوں کے ایسی معیاری تعلیم سے آراستہ کرنا ہے جس سے نوجوان خاص طور پر خواتین کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا جا سکے انکا مزید کہنا تھا کہ اس پروگرام سے ابتدائی طور پر سندھ کے 30 جامعات کے 30 ہزار طلبہ و طالبات استفادہ حاصل کر سکیں گے یہ اسکالر شپ حاصل کرنے والے 70 ہزار روپے سے 16 لاکھ روپے ماہ وار کما سکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

۔گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ تحسین عابدی سندھ حکومت مرادعلیٰ شاہ ہائی ٹیک وزیراعلیٰ سندھ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سندھ حکومت مرادعلی شاہ ہائی ٹیک وزیراعلی سندھ اسکالر شپس سندھ حکومت اسکالر شپ لاکھ روپے سندھ کے سکیں گے

پڑھیں:

خصوصی افراد، بزرگ اور طلبہ کیلئے مفت سفر کی سہولت کی منظوری

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، کابینہ نے پنجاب میں اسپیشل افراد، بزرگ اور طلبہ کے لیے مفت سفر کی سہولت کی منظوری دے دی جبکہ بھکر اور بہاولنگر میں ایئرپورٹ بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 24 ویں اجلاس میں طویل ترین ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی گئی اور اہم فیصلے کیے گئے۔

کابینہ اجلاس میں پنجاب میں اسپیشل افراد، بزرگ اور طلبہ کے لیے مفت سفر کی سہولت کی منظوری دی گئی، طلبہ کے لیے ٹرانسپورٹ کارڈ جاری کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے چکن کے نرخ کم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت کی، جنسی جرائم کیلئے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹس کے قیام کی منظوری دی اور ریپ کے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس بھکر اور بہاولنگر میں ایئرپورٹ بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا، ضلع بھکر میں ایئر ایمبولینس سروس کے لیے ایئر اسٹرپ کی تعمیر کے فنڈز کی منظوری دی گئی، پنجاب کی ایئر لائن سروس کے آغاز کی تجویز کا جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ نے ٹریفک چالان، جرمانے کی وصولی یقینی بنانے کا حکم دیا۔اجلاس میں ٹریفک چالان جرمانے کی عدم ادائیگی پر زیروٹالرنس پالیسی اپنانے کی ہدایت کی گئی، وزیراعلیٰ نے لیگل ریفامز کے لئے پلان طلب کرلیا۔

کابینہ نے نئے ایڈووکیٹ جنرل امجد پرویز کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا، مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت آتے ہی سفارشوں کی لائن لگ گئی لیکن کسی بھی سفارش پر عمل نہیں کیا، لاء آفیسرز کی 100 فیصد میرٹ پر تعیناتی ہونی چاہیے، بھرتی پر انگلی نہیں اٹھنی چاہیے۔مریم نواز نے کہا کہ زیادتی کے واقعات کا سن کر سرشرم سے جھک جاتا ہے، پنک سالٹ پاکستان کا ہے صرف پیکجنگ کرکے فائدہ دوسرے ممالک اٹھارہے ہیں، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ شہریوں نے نگہبان رمضان پر نہایت مثبت رسپانس دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 25لاکھ 64ہزار گھرانوں کو نگہبان رمضان2025 ء کے چیک مل چکے ہیں، خوشی ہوئی کہ وفاق اور دیگر صوبوں نے پنجاب کے رمضان پیکج کو فالو کیا، جلد 1.5 ملین گھرانوں کو راشن کارڈ دینے جارہے ہیں، کسی صوبے کا پانی نہیں لے رہے،جواب دیں گے۔وزیراعلیٰ نے عیدالفطر پراشیائے خوردنوش کے نرخ پر کنٹرول رکھنے کی کڑی ہدایت کی اور کہا کہ پہلی بار رمضان میں قیمتیں کنٹرول میں رہیں، لائنز نہیں لگی اوردھکم پیل نہیں ہوئی، 15سال میں سب سے سستا رمضان بازار لگانے پر سلمیٰ بٹ اورپوری ٹیم کو شاباش دیتی ہوں۔

صوبائی کابینہ نے 40ہزار سپیشل طلبہ کو وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی طرف سے عید گفٹ دینے پر خراج تحسین پیش کیا، طلبہ کے لئے گریڈ نگ سسٹم کے لئے ورلڈ بینک سے معاہدہ سائن کرنے کی منظوری دی گئی، پنجاب فرٹیلائزر کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانے بڑھا دیئے گئے۔ناجائزہ اسلحہ کے تدارک کے لئے پنجاب آرمز آرڈیننس کی خلاف ورزی پر جرمانے اور سزا مزید سخت کردیے گئے، پیدائش اور ڈیٹھ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی فیس ایک سال کے لئے معاف کر دی گئی، نادار اور مستحق افراد کو مفت قانونی امداد یقینی بنانے کے لئے پنجاب لیگل ایڈ رولز میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ نے پنجاب میں چاول کی دو فصلیں کاشت کرنے کی پابندی کی تجویز کو مسترد کر دیا، 664 بصارت سے محروم افراد کو ڈیلی ویجز پر ایڈجسٹ کرنے اور بصارت سے محروم افراد کی مزید سماجی شمولیت کے لئے تجاویز کی منظوری دی گئی۔اس کے علاوہ پنجاب کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں 3904 آسامیوں کے قیام کی منظوری دی گئی، شیخ زید میڈیکل کالج/ہسپتال، رحیم یار خان کے نئے کارڈیک سینٹر کے لئے ایڈہاک/ کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتیوں کی اجازت کی منظوری اور پنجاب لائف انشورنس کمپنی میں کلیدی عہدوں پر بھرتی کے لئے سلیکشن کمیٹی کی منظوری دی گئی۔

محکمہ خزانہ کے اسپیشلائزڈ یونٹ میں خالی آسامیوں پر نئی بھرتیوں کی منظوری دی گئی، نواز شریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ارلی چائلڈ ایجوکیشن، چلڈرن لائبریری کمپلیکس لاہور کے لئے 32 نئی آسامیوں کے قیام کی منظوری دی گئی۔فسادات سے نمٹنے کے لئے 2ہزار نفری پر مشتمل رائٹ مینجمنٹ پولیس کے قیام اور کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • 7 لاکھ 37 ہزار صارفین نے 2 ارب س ےزائد کی بچت حاصل کی
  • سونے کا ریٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
  • حکومت کا رمضان المبارک کے آخری ہفتے میں مہنگائی کم ہو جانے کا دعوٰی
  • حکومت کا مسلسل دوسرے ہفتے مہنگائی میں کمی کا دعوی، 10اشیا مہنگی ہو گئیں
  • کراچی: سہراب گوٹھ میں نوجوان کا قتل کیسے ہوا؟ تحقیقات جاری
  • خصوصی افراد، بزرگ اور طلبہ کیلئے مفت سفر کی سہولت کی منظوری
  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
  • میئر کراچی والوں کا دل نہ دکھائیں ورنہ اللہ کے عذاب سے نہیں بچ سکیں گے، گورنر سندھ
  • میئر کراچی والوں کا دل نہ دکھائیں ورنہ اللّٰہ کے عذاب سے نہیں بچ سکیں گے، گورنر سندھ
  • سندھ میں خواتین و مرد اساتذہ پر پابندیاں، زیادہ زیورات، میک اپ، جینز اور ٹی شرٹ نہیں پہن سکیں گے