پشاور بی آر ٹی کرپشن کیس میں پرویز خٹک کیخلاف نیب کارروائی بند کر دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز

پشاور(سب نیوز)نیب خیبر پختونخوا نے سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور شہاب علی شاہ کے خلاف پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ(بی آر ٹی)منصوبے میں مبینہ کرپشن کیس کی کارروائی روک دی۔
ترجمان قومی احتساب بیورو کے مطابق پشاور بی آر ٹی مبینہ کرپشن کیس میں ان دونوں افراد کے خلاف کوئی شواہد نہیں ملے۔ نیب نے پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو مراسلہ لکھ کر اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کیس میں سابق چیف سیکریٹری اور کنٹریکٹرز کے خلاف بھی کارروائی روک دی گئی ہے جن میں تین چینی کنٹریکٹرز بھی شامل ہیں۔
بی آر ٹی منصوبہ سابق وزیرِاعلی پرویز خٹک کے دورِ حکومت میں شروع کیا گیا تھا جبکہ شہاب علی شاہ اس وقت خیبر پختونخوا کے سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقی تھے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کرپشن کیس پرویز خٹک بی آر ٹی کیس میں

پڑھیں:

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں بڑی تبدیلی، عاطف خان کو اہم عہدہ مل گیا

سابق صوبائی وزیر شکیل خان کو کابینہ سے ہٹانے پر عاطف خان شکیل خان کے حق میں بولے تھے جبکہ ارباب شیر علی کے دادا کے نام سے منسوب ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کا نام بھی تبدیل کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر عاطف خان کو صدر پشاور ریجن بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عاطف خان کے ساتھ ایم این اے ارباب شیرعلی جنرل سیکرٹری پشاور ریجن نامزد کیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیر شکیل خان کو کابینہ سے ہٹانے پر عاطف خان شکیل خان کے حق میں بولے تھے جبکہ ارباب شیر علی کے دادا کے نام سے منسوب ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کا نام بھی تبدیل کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عید کی چھٹیوں میں خیبر پختونخوا کے من پسند سیاحتی مقامات کیا ہیں؟
  • وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے صدر آصف زرداری کو خط لکھ دیا
  • پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں بڑی تبدیلی، عاطف خان کو اہم عہدہ مل گیا
  • خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 خوارج ہلاک ہوگئے
  • خیبر پختونخوا: مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 11 خارجی دہشتگرد ہلاک
  • پختونخوا میں بے امنی سے کاروبار منتقل، صوبے  میں بے روزگاری بڑا چیلنج بن گیا
  • پشاور: حیات آباد میں تجاوزات کے خلاف کارروائی
  • خیبر پختونخوا میں بارش کے باعث بجلی کی ترسیل متاثرہ ،37 فیڈرز ٹرپ کر گئے۔
  • پرویز خٹک کے خلاف بی آر ٹی انکوائری بند
  • پرویز خٹک اور چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ سمیت کئی اہم شخصیات کیخلاف بی آرٹی کیس بندکرنے کافیصلہ