خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
حکومت خیبرپختونخوا نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ تعطیلات یکم اپریل سے 2025 سے 8 اپریل 2025 تک ہونگی، محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے الگ الگ اعلامیے جاری کر دیے۔
ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختون خوا نے تعطیلات کے دوران سکولز سربراہان، اساتذہ اور منسٹرل اسٹاف کی چھٹیاں نہیں ہونگی، تعطیلات کے دوران بچوں کے داخلے اور کتابوں کی تقسیم کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سپریم کورٹ نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا
سپریم کورٹ آف پاکستان میں عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
سپریم کورٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق عدالت عظمیٰ میں عید کی تعطیلات 29 مارچ سے 2 اپریل تک ہوں گی۔
چیف جسٹس کی ہدایت پر رجسٹرار آفس نے تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
واضح رہے کہ ملک میں عیدالفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہونے کے امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات اور اسپارکو نے عیدالفطر 31 مارچ کو ہونے کی پیشگوئی کی ہے، تاہم چاند کی رویت سے متعلق حتمی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائےگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews تعطیلات سپریم کورٹ عیدالفطر نوٹیفکیشن جاری وی نیوز