Daily Ausaf:
2025-03-29@13:33:33 GMT

وزیر اعظم کی سولر صارفین پر نیٹ میٹرنگ پالیسی کی مخالفت

اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT

سولر استعمال کرنے والے صارفین پر اضافی ٹیکس کی منظوری روک دی گئی، وفاقی کابینہ اجلاس میں نیٹ میٹرنگ پالیسی منظور نہ ہو سکی۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزرا سولر صارفین پر نیٹ میٹرنگ پالیسی کی منظوری کی مخالفت کر دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر توانائی اویس لغاری کو نیٹ میٹرنگ پالیسی پر نظر ثانی کی ہدایت کر دی۔حال ہی میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز میں ترامیم کی منظوری دی گئی تھی جس کے نتیجے میں سولر پینلز سے پیدا ہونے والی بجلی مہنگی ہو جائے گی۔

نئی ترمیم کے تحت بائی بیک ریٹ 10 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا، یعنی حکومت نئے سولر صارفین سے بجلی 27 روپے کی بجائے 10 روپے میں خریدے گی جبکہ انہی صارفین کو واپڈا کی بجلی 42 روپے فی یونٹ (آف پیک) اور 48 روپے فی یونٹ (پیک آورز) کے حساب سے فراہم کی جائے گی، اس پر 18 فیصد ٹیکس اور دیگر ڈیوٹیز بھی لاگو ہوں گی۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: نیٹ میٹرنگ پالیسی

پڑھیں:

آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میں 1 روپے فی یونٹ کمی کی اجازت دے دی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بجلی ٹیرف میں ایک روپے فی یونٹ کمی کی اجازت دے دی۔آئی ایم ایف حکام نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے یونٹ ریلیف ملے گا، یہ ریلیف کیپٹیو پاور پلانٹس پر لیوی سے حاصل ریونیو سے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کیپٹیو پاور پلانٹس کی جانب سے گیس کے استعمال پر لیوی عائد کی گئی ہے۔آئی ایم ایف حکام نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کیلئے ریلیف پیکیج پر بھی کام جاری ہے، آئی ایم ایف کی منظوری سے پیکیج کا اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے بجلی سستی کرنے کی سمری نیپرا کو ارسال کردی
  • 1 روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں کمی صارفین سے مذاق ہے: لیاقت بلوچ
  • آئی ایم ایف کی حکومت کو بجلی ٹیرف میں کمی کی اجازت
  • آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میں 1 روپے فی یونٹ کمی کی اجازت دے دی
  • آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میں 1روپے فی یونٹ کمی کی اجازت دیدی
  • آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میں کمی کی اجازت دے دی
  • حکومت سولر صارفین سے بجلی کم قیمت خریدنے پر پسپا
  • حکومت سولر صارفین سے بجلی خریدنے کی قیمتیں کم کرنے سے پیچھے ہٹ گئی
  • سولرصارفین کے لیے خوشخبری، کابینہ اجلاس میں نیٹ میٹرنگ پالیسی نامنظور
  • سولر پالیسی پر اویس لغاری اور شبلی فراز آمنے سامنے آگئے