پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ بنانے کے حوالے سے اقدامات کرنا شروع کر دیے گئے۔ ہارڈ اسٹیٹ بنانے کے حوالے سے وزیر داخلہ محسن نقوی کے ماتحت پورے وفاقی اور صوبائی حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کی کمیٹی پورے پاکستان کے لیے فعال کر دی گئی ہے. کمیٹی افغان شہریوں کی وطن واپسی، اسمگلنگ کی روک تھام، تجاوزات کے خاتمے اور سعودی عرب جانے والے پاکستانی فقیروں کا خاتمہ کرے گی۔15 رکنی کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کریں گے، کمیٹی میں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ہوم سیکریٹریز شامل ہیں۔کمیٹی میں چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز، حساس اداروں کے نمائندے شامل ہیں.

تمام حساس اداروں کے نمائندگان، سی ٹی ڈی حکام بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔کمیٹی افغان باشندوں کی وطن واپسی کے عمل کی نگرانی کرے گی. غیر قانونی پیٹرول اور اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ لے گی.سعودی عرب میں بھیک مانگنے کے رجحان کا سدباب کرے گی۔کمیٹی صوبائی سطح پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ڈیجیٹلائزیشن کا بھی جائزہ لے گی. کمیٹی تمام معاملات میں نقائص کی نشاندہی کرکے سفارشارت مرتب کرے گی۔ایف بی آر نے غیر قانونی پیٹرول کی فروخت پر کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کرے گی

پڑھیں:

سینیٹر شیری رحمان کا پاکستان کے تین صوبوں میں خشک سالی پر شدید تشویش کا اظہار

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی سینیٹ برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے پاکستان کے تین صوبوں میں خشک سالی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ارسا حکام کے مطابق پاکستان کے تین صوبوں کو خشک سالی کا سامنا ہے جو کہ انتہائی پریشان کن ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ پانی کی کمی کے خدشات کے باعث ماہرین آبپاشی کے لیے پورے موسم کے لیے پانی کی فراہمی کی منصوبہ بندی کرنا مشکل ہو رہا ہے، ارسا کی مشاورتی کمیٹی نے اہم ترین اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ اپریل کے مہینے میں صرف پینے کے پانی کی فراہمی کی جائے گی۔

سابق وز یر نے کہاکہ ارسا کے مطابق پاکستانی دریاؤں کے نظام میں 43% پانی کی کمی ہے،ڈیموں میں بھی پانی نہیں ہے ،جبکہ پہاڑوں پر بھی برف کے ذخائر کم ہونے سے بہتر بہاؤ کی کوئی امید نہیں ہے ۔ شیری رحمن نے کہاکہ خریف سیزن کی شروعات میں پانی کی کمی فصلوں پر سنگین اثرات ڈالے گی۔ یہ سب ماحولیاتی تبدیلی اور ناقص پانی کے انتظام کا نتیجہ ہے، بغیر وضاحت اور اتفاق کے دریائے سندھ سے یکطرفہ کینال منصوبے کو نہ شروع کیاجائے،پانی کے استعمال اور تقسیم میں ذمہ داری برتی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • ایف آئی اے کے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ کو مکمل فعال کرنے کا فیصلہ
  • پی ایس ایل 10 کے ٹکٹوں کی فروخت 3 اپریل سے شروع ہوگی، سب سے سستا ٹکٹ کتنے کا ہوگا؟
  • سینیٹر شیری رحمان کا پاکستان کے تین صوبوں میں خشک سالی پر شدید تشویش کا اظہار
  • آئی ایم ایف کی ادائیگی کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی
  • یوریا قیمتیں، استحکام کیلئے اقدامات کا جائزہ، گیس فراہمی 30 جون تک بڑھانے کا فیصلہ 
  • ملک دشمن عناصر کیخلاف کارروائی کیلئے 15 رکنی کمیٹی قائم، محسن نقوی سربراہ
  • پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ بنانے،ملک اور سماج دشمنوں کے قلع قمع کیلئے کمیٹی قائم، محسن نقوی سربراہ مقرر
  • پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ بنانے کا فیصلہ؛ محسن نقوی کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
  • ملک اور سماج دشمنوں کے قلع قمع کیلئے کمیٹی قائم، محسن نقوی سربراہ مقرر
  • پاکستان دشمنوں کے قلع قمع کیلئے محسن نقوی کی سربراہی میں کمیٹی قائم