کراچی کی خوبصورتی و ترقی کیلئے سندھ حکومت کا ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
کراچی کی خوبصورتی اور ترقی کے منصوبے کےلیے سندھ حکومت نے ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان کردیا۔
ترجمان چیف سیکریٹری سندھ کا کہنا ہے کہ میئر کراچی ٹاسک فورس کے چیئرمین مقرر کیے گئے ہیں جبکہ کمشنر کراچی اور دیگر حکام بھی ٹاسک فورس میں شامل ہیں۔
ٹاسک فورس اہم شاہراہوں کی بحالی، صفائی اور خوبصورتی کے کاموں کی نگرانی کرے گی۔
ترجمان کے مطابق ٹاسک فورس کو تجاوزات، غیر قانونی پارکنگ اور سیوریج مسائل کے حل کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی میں شاہراہِ فیصل، شاہراہِ قائدین، شیر شاہ سوری روڈ اور دیگر اہم سڑکوں کی بہتری کا منصوبہ ہے۔
ترجمان چیف سیکریٹری سندھ کا کہنا تھا کہ شاہراہِ فیصل، شاہراہِ قائدین، عبداللّٰہ ہارون روڈ اور آئی آئی چندریگر روڈ پر ترقیاتی کام ہوں گے، سندھ حکومت کی ہدایت پر تمام اداروں کو ٹاسک فورس سے تعاون کا پابند بنایا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ٹاسک فورس
پڑھیں:
حکومتِ سندھ کا 28 مارچ کو تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان
27 رمضان المبارک بمطابق 28 مارچ 2025ء شب قدر کے سلسلے میں صوبے میں تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ نے 28 مارچ کو صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق سندھ کے سرکاری و نجی اسکولز جمعہ کو 28 مارچ کو بند رہیں گے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 27 رمضان المبارک بمطابق 28 مارچ 2025ء شب قدر کے سلسلے میں صوبے میں تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔