گوگل میپس کا ایسا دلچسپ فیچر جس متعلق شاید آ پ بھی نہ جانتے ہوں
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
گوگل میپس کا استعمال روزانہ کروڑوں افراد کرتے ہیں اور اس نیوی گیشن سروس میں کافی کچھ ڈھونڈتے بھی ہیں۔
اگر آپ پرہجوم شہر میں گاڑی میں سفر کر رہے ہیں یا کسی جگہ کو ڈھونڈ رہے ہیں تو گوگل میپس سے کافی مدد ملتی ہے۔
مگر اس سروس میں ایسے فیچرز بھی موجود ہیں جو بہترین ہوتے ہیں مگر ان کے بارے میں اکثر افراد کو علم نہیں ہوتا۔
ان میں سے ایک فیچر گوگل اسٹریٹ ویو میں چھپا تاریخی مقامات کی تصاویر کا ہے۔
گوگل میپس استعمال کرنیوالوں کیلئے اچھی خبر، نیا فیچر تجربہ مزید بہتر بنائے گا
گوگل میپس میں مختلف برسوں میں مقامات میں آنے والی تبدیلوں کو دیکھنا بہت آسان ہوتا ہے، اب آپ اسے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر میں استعمال کریں یا موبائل پر۔
آپ گوگل اسٹریٹ ویو میں جاکر دیکھ سکتے ہیں کہ کچھ مقامات 2007 میں کیسے نظر آتے تھے اور اب وہ کس حد تک بدل چکے ہیں۔
اگر آپ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر گوگل میپس کو استعمال کر رہے ہیں تو میپ پر کسی بھی اس جگہ پر کلک کریں جہاں اسٹریٹ ویو دستیاب ہو۔
اس کے بعد اسٹریٹ ویو پینل پر کلک کریں جو نیچے موجود ہوگا۔
اسی طرح آپ کسی مخصوص جگہ جیسے پارک یا ہوٹل کو سلیکٹ کریں گے تو ان کے بارے میں تفصیلات انفو پینل میں نمودار ہو جائی گی۔
اس کے بعد آپ اسٹریٹ پینل یا اسٹریٹ اینڈ 360 پر کلک کریں جس کے بعد فوٹو گیلری نظر آنے لگے گی۔
اگر اس مقام کی پرانی تصاویر دستیاب ہوں گی تو آپ کو سی مور ڈیٹس لنک اوپر بائیں جانب نظر آئے گا اور اس پر کلک کرکے آپ تمام دستیاب تاریخوں کو دیکھ سکتے ہیں۔
اگر آپ گوگل میپس کو اینڈرائیڈ فون یا آئی فون میں استعمال کر رہے ہیں تو اسٹریٹ ویو کو استعمال کرنے کے 2 آپشن دستیاب ہوں گے۔
آپ میپ میں کسی مقام کو دبا کر رکھیں، اگر اسٹریٹ ویو تصایر دستیاب ہوں گی تو نیچے بائیں کونے میں تصاویر نمودار ہو جائیں گی۔
اسی طرح آپ کسی لیبل پلیس نام کو دبا کر رکھیں اور پھر فوٹوز اور پھر اسٹریٹ ویو اینڈ 360 کا انتخاب کریں۔
اگر وہاں پرانی تاریخوں کا ڈیٹا دستیاب ہوگا تو سی مور ڈیٹس کا آپشن آپ نیچے اسکرین پر دیکھ سکیں گے جس پر کلک کرکے آپ پرانی تاریخوں میں جاسکتے ہیں۔
آپ گوگل ارتھ کو استعمال کرکے تاریخی سیٹلائیٹ تصاویر کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔
ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر میں آپ ٹول بار پر Activate historical imagery بٹن پر کلک کریں جبکہ موبائل ایپس میں historical imagery آپشن کا انتخاب کریں۔
سیٹلائیٹ تصاویر میں آپ دنیا کے کچھ حصوں کی 1970 کی دہائی کی تصاویر کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: دیکھ سکتے ہیں پر کلک کریں استعمال کر گوگل میپس رہے ہیں
پڑھیں:
پی ایس ایل 10، ٹکٹوں کی فروخت 3 اپریل سے شروع ہوگی
کراچی:ایچ بی ایل پی ایس ایل10 کیلیے ٹکٹوں کی فروخت عیدالفطر کے بعد 3 اپریل سے شروع ہوگی۔
ٹکٹ جمعرات کو سہ پہر 3 بجے سے PCB.tcs.com.pk پر آن لائن دستیاب ہوں گے ، فزیکل ٹکٹ 7 اپریل سے ملک بھر کے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر شائقین کو میسر آسکیں گے۔
پی ایس ایل کے میچز چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے،فائنل 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔چاروں وینیوز کے عام ٹکٹ 650 روپے میں دستیاب ہوں گے، اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں افتتاحی میچ کے ٹکٹ 1000 روپے سے 8500 روپے تک کے ہیں۔
ہر میچ کے دوران ایک ٹکٹ ریفل کا انعقادبھی کیا جائے گا جس میں شائقین انعامات حاصل کرسکیں گے۔