قلات میں بی ایل اے کی سفاکیت کا نشانہ بننے والے مزدوروں کے لواحقین کا سخت مطالبہ سامنے آگیا

مزدوروں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ کالعدم دہشتگرد تنظیمیں بالخصوص بی ایل اے بلوچستان کی ترقی کی دشمن بن چکی ہیں۔ قلات میں بی ایل اے کے دہشتگردوں کی سفاکیت کا نشانہ بننے والے مزدوروں جن میں محمد امین شہید،  منور حسین شہید،  ذیشان خالد شہید، دلاور شہید کے  لواحقین انصاف کے منتظر ہیں۔

 شہید مزدوروں کے لواحقین نے  مطالبہ کیا ہے کہ ’ماہ رنگ لانگو اور اس کے دہشتگرد ساتھیوں کے خلاف سخت اور عبرتناک کارروائی کی جائے تاکہ اس سرزمین پر مزید بے گناہوں کا خون نہ بہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف بی ایل اے کی ریاست مخالف پروپیگنڈا مہم کا حصہ کیوں بن گئی؟

کالعدم بی ایل اے کے دہشتگرد اپنی ناکامیوں سے پریشان، انسانیت اور اخلاقیات کی تمام اقدار بھول چکے ہیں۔ بی ایل اے  کے دہشتگرد دور افتادہ علاقوں سے آنے والے  نہتے مزدوروں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنارہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بی ایل اے عوام دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے ہی لوگوں کے خلاف بیرونی قوتوں کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے ان کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے۔

اِن دہشتگردوں کا نہ کوئی دین ہے اور نہ ہی کوئی  مذہب۔ ان دہشتگردوں کی حقیقت بلوچ عوام کے سامنے عیاں ہو چکی ہے۔ بلوچ عوام اب خاموش نہیں رہے گی۔

ریاست اور سیکیورٹی فورسز بیرونی فنڈنگ پر پلنے والے ان ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ہر صورت ناکام بنائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلوچستان بی ایل اے دہشتگرد تنظیمیں قلات.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلوچستان بی ایل اے دہشتگرد تنظیمیں قلات

پڑھیں:

قلات: 2 مسافر بسوں میں تصادم، 5 افراد جاں بحق اور 14 زخمی

قلات میں 2 مسافر بسوں میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 14 افراد زخمی ہیں۔

مزید پڑھیں: قلات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 4 مزدور جاں بحق

پولیس کے مطابق مسافر بسوں میں المناک حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 14 افراد شدید زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جہاں پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

قلات مسافر بسوں میں تصادم

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کے لیے خطرہ بننے والے کسی بھی لبنانی علاقے پر حملہ کریں گے، نیتن یاہو
  •   دہشتگرد پاکستان کو اپنے وسائل سے فائدہ اٹھانے سے روکنا چاہتے ہیں، شہباز شریف
  • کراچی میں مزدوروں کا رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ
  • قلات: 2 مسافر بسوں میں تصادم، 5 افراد جاں بحق اور 14 زخمی
  • خیبر پختونخوا: مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 11 خارجی دہشتگرد ہلاک
  • لاہور: دوست نے دوست کے 14 سالہ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم گرفتار
  • دہشتگردی کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس 16 روز بعد بحال
  • احتجاج اور دھرنے دینے والے بے گناہ مزدوروں کے قتل پر کیوں خاموش ہیں؟ سرفراز بگٹی
  • دہشت گردی کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس 16 روز بعد بحال
  • قلات میں بی ایل اے کی سفاکیت کا نشانہ بننے والے مزدوروں کے ورثا کا مطالبہ سامنے آگیا