بیجنگ :2025 کے بوآو ایشیا فورم کے سالانہ اجلاس میں “جامع عالمگیریت کو حاصل کرنے کے راستے اور اقدامات” کے ضمنی فورم میں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایک اہم خطاب کیا اور عالمگیریت کے نظام میں اصلاحات کو آگے بڑھانے کے لیے تعمیری تجاویز پیش کیں۔ بدھ کے روزانہوں نے اپنے خطاب میں خاص طور پر چینی صدر شی جن پھنگ کے گلوبل ڈیولپمنٹ انیشیٹو کا ذکر کیا، جس نے بین الاقوامی تعلقات کی تعمیر کے لیے اہم رہنمائی فراہم کی ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ موجودہ عالمگیریت کے عمل کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔ تجارتی تحفظ پسندی میں اضافہ ترقی پذیر ممالک کی برآمدات کو شدید طور پر محدود کر رہا ہے، عالمی قرضوں کا بحران مسلسل بڑھ رہا ہے، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا فرق وسیع ہوتا جا رہا ہے، اور موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں ناانصافی کے اثرات خاص طور پر نمایاں ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ترقی پذیر ممالک عالمی کاربن اخراج میں بہت کم حصہ ڈالتے ہیں، لیکن وہ موسمیاتی آفات کے غیر متناسب نقصانات برداشت کر رہے ہیں۔ ان مسائل کے حل کے لیے انہوں نے اسٹرکچرل اصلاحات کی تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے زور دیا کہ کثیر جہتی تجارتی نظام میں اصلاحات کرنا ضروری ہے تاکہ ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی اور آواز کو مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے ترقی یافتہ ممالک پر زور دیا کہ وہ موسمیاتی مالیاتی وعدوں کو عملی جامہ پہنائیں اور ترقی پذیر ممالک کی سبز تبدیلی کی حمایت کریں۔ انہوں نے علاقائی اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے اور زیادہ جامع عالمی ویلیو چین کی تعمیر کو فروغ دینے کا مشورہ دیا۔ انھوں نے خاص طور پر چین کی علاقائی تعاون اور سبز ترقی کو فروغ دینے کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ یہ عالمی پائیدار ترقی کے لیے ایک اہم حوالہ فراہم کرتی ہیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ترقی پذیر ممالک انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

چینی نائب وزیراعظم کی بوآو ایشیائی فورم کے سالانہ اجلاس میں شریک رہنماوں سے ملاقاتیں

چینی نائب وزیراعظم کی بوآو ایشیائی فورم کے سالانہ اجلاس میں شریک رہنماوں سے ملاقاتیں WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز


بیجنگ : چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئی شیانگ نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس اور روسی نائب وزیر اعظم اوورچک سے الگ الگ ملاقات کی، جو 27 تاریخ کو بوآؤ ایشیائی فورم کے سالانہ اجلاس 2025 میں شرکت کے لیے چین آئے ہیں۔محمد یونس سے ملاقات کے دوران ڈنگ شوئی شیانگ نے کہا کہ اس سال چین اور بنگلہ دیش کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ ہے۔

چین دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد، سیاسی باہمی اعتماد کو بڑھانے، عملی تعاون کو مضبوط بنانے، افرادی اور ثقافتی تبادلوں کو مضبوط بنانے اور چین بنگلہ دیش جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے کے لئے بنگلہ دیش کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔اوورچک کے ساتھ ملاقات کے دوران ڈنگ شوئی شیانگ نے کہا کہ اس سال کے آغاز سے اب تک صدر شی جن پھنگ اور صدر پیوٹن نے دو بار بات چیت اور خیالات کا تبادلہ کیا ہے، جس سے چین روس تعلقات کی ترقی کی راہ کی نشاندہی ہوتی ہے۔ فریقین کو سربراہان مملکت کی سفارتکاری کی اسٹریٹجک رہنمائی پر عمل کرنا چاہیے اور اسٹریٹجک کوآرڈینیشن اور عملی تعاون کو مزید گہرا کرنا چاہیے تاکہ عالمی امن و استحکام کے لیے مضبوط یقین فراہم کیا جا سکے۔

اس کے علاوہ ڈنگ شوئی شیانگ نے بوآو میں لاؤ س کے وزیر اعظم سونگ سائی، مائیکرونیشیا کے نائب صدر پالک، منگولیا کے پہلے نائب وزیر اعظم اور اقتصادی ترقی کے وزیر گنٹمور، قازقستان کے پہلے نائب وزیر اعظم سکلیار، انڈونیشیا کے وزیر برائے انفراسٹرکچر اور علاقائی ترقی اگوس اور پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ لینگر سے بھی الگ الگ ملاقات کی۔

متعلقہ مضامین

  • دنیا کے کم عمر ترین ملک میں گرفتار رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ
  • وفاقی وزیر برائے قومی صحت مصطفی کمال کا پی ایم اینڈ ڈی سی کا دورہ، مریضوں کی فلاح و بہبود اور مستقبل کے نظام صحت پر زور
  • مستقبل کا ورلڈ آرڈر کیا ہوگا؟ روس نے اہم کانفرنس طلب کرلی
  • چینی نائب وزیراعظم کی بوآو ایشیائی فورم کے سالانہ اجلاس میں شریک رہنماوں سے ملاقاتیں
  • چین، بوآو ایشیائی فورم کے سالانہ اجلاس 2025 کی افتتاحی تقریب کا انعقاد
  • پاکستان، چین، ایران سمیت 8 ممالک کی 80 کمپنیوں پر امریکی برآمدی پابندیاں
  • توانائی کے قابل تجدید ذرائع معیشتوں کے لیے سود مند، یو این چیف
  • وزیر خزانہ کا عالمگیریت کیلئے جامع سوچ کی فوری ضرورت پر زور
  • ملک کو برآمدی ترقی کی راہ پر ڈالنے کیلیے پٴْرعزم ہیں ، وزیر خزانہ اورنگزیب
  • موسمیاتی حالات کی شدت کے باعث غذائی تحفظ کے سنگین مسائل ہیں، عالمی بینک