تہران: امریکی پابندیوں اور معاشی بحران کے باعث ایرانی کرنسی کی قدر بدترین گراوٹ کا شکار ہو گئی اور پہلی بار ایک امریکی ڈالر 10 لاکھ (1,039,000) ایرانی ریال سے تجاوز کر گیا۔ ماہرین کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی "زیادہ سے زیادہ دباؤ" مہم کے باعث ریال کی قدر میں مزید کمی متوقع ہے۔

صدر ٹرمپ نے حالیہ بیان میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو خط بھیج کر خبردار کیا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام کو یا تو مذاکرات یا فوجی طاقت سے روکا جائے گا۔ تاہم، خامنہ ای نے امریکی پیشکش کو "چالاکی" قرار دے کر مسترد کر دیا، جبکہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ "واشنگٹن سے مذاکرات اس وقت تک ناممکن ہیں جب تک امریکہ اپنی پالیسی تبدیل نہیں کرتا۔"

ماہرین کے مطابق، ایران میں سالانہ مہنگائی کی شرح 40 فیصد تک پہنچ چکی ہے، جس کے باعث عوام اپنی جمع پونجی کو ڈالر، سونے اور دیگر مستحکم کرنسیوں میں تبدیل کر رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ریال کی قدر میں مزید کمی اور مہنگائی میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

2018 میں جب امریکہ نے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کی تھیں، اس وقت ایرانی ریال 55,000 فی ڈالر تھا، لیکن اب اس کی قدر آدھی سے بھی کم ہو چکی ہے۔ صدر ٹرمپ کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد، ایران کی تیل برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر پر چار نئے سخت امریکی پابندیوں کے اعلانات کیے جا چکے ہیں، جس سے ایران کی معیشت مزید کمزور ہو رہی ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی قدر

پڑھیں:

امریکی کمپنیوں کا کرپٹو کرنسی کے استعمال کی جانب بڑھتا رجحان

امریکی ریٹیلرز کا کرپٹو کرنسی کے استعمال کی جانب رجحان بڑھ رہا ہے۔

کرپٹو کرنسی استعمال کرنے والی امریکی کمپنیاں امریکی ویڈیو گیم ریٹیلر گیم اسٹاپ نے بٹ کوائن کو بطور ٹریژری ریزرو اثاثہ شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وائٹ ہاؤس میں ’کرپٹو سمٹ‘ کا انعقاد کرپٹو کرنسی کی قیمتوں میں گراوٹ کا باعث کیوں بنا؟

گیم اسٹاپ کا کہنا ہے کہ کمپنی نے کارپوریٹ ہولڈنگز کو متنوع بنانے کے لیے بٹ کوائن کو بطور ٹریژری ریزرو اثاثہ شامل کرے گی، دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی پر شرط لگائی جائے تاکہ بنیادی کاروبار کو بدلنے میں مدد ملے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس مہینے کے شروع میں حکومت کی ملکیت والے ٹوکنز کا استعمال کرتے ہوئے ایک اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو قائم کرنے کے لیے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی طرف سے ’کرپٹو ریزرو‘ بنانے کے اعلان کے بعد کرپٹو کرنسی کی قدر میں بڑا اضافہ

بٹ کوائن کی سب سے بڑی کارپوریٹ ہولڈر ایم ایس ٹی آر ڈاٹ او نے فروری میں کرپٹو کرنسی کے لیے اپنی وابستگی پر بھی زور دیا تھا،گیم اسٹاپ کے ساتھ کئی دیگر کمپنیاں اب کرپٹو کرنسی کے استعمال کی جانب بڑھ رہی ہیں۔

ذیل میں ان امریکی کمپنیوں کی فہرست ہے جن کی بیلنس شیٹ پر 31 دسمبر 2024 تک بٹ کوائن اور دیگر ڈیجیٹل کرنسیاں ہیں۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news امریکا بٹ کوائن کرپٹو کرنسی

متعلقہ مضامین

  • سونے کا ریٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
  • سونا مزید مہنگا؛ قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • جوہری معاہدہ نہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، ٹرمپ نے ایران کو پھر دھمکی دیدی
  • عالمی اور مقامی بازاروں میں سونے کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
  • ٹرمپ کے جوہری مذاکراتی خط کا جواب دے دیا، ایران
  • ایران کا امریکی صدر کے خط کا جواب، دباؤ میں مذاکرات سے انکار
  • لاہور، محفل نورالقرآن، ایرانی حفاظ نے تلاوت کلام کی سعادت حاصل کی
  • ایران نے ٹرمپ کے جوہری معاہدے پر مذاکرات کے حوالے سے خط کا جواب دے دیا
  • امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے دروازے بند نہیں، ایرانی رہنما
  • امریکی کمپنیوں کا کرپٹو کرنسی کے استعمال کی جانب بڑھتا رجحان