بھرتی ہونے والے رینجرز کیلئے نئے ڈالے متعارف
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
کومل اسلم: پنجاب وائلڈ لائف نے بھرتی ہونے والے رینجرز کیلئے نئے ڈالے متعارف کرائے ہیں جنہیں وائلڈ لائف رینجرز، اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر، ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجرز اور سپیشل سکواڈ کو آلاٹ کیا جائے گا۔
62 ڈالے لاہور سفاری زو میں تیار کیے جا رہے ہیں جن میں 38 سنگل کیبن مکمل آٹومیٹک اور 24 ڈبل کیبن مکمل آٹومیٹک کیبن شامل ہیں۔ ان ڈالوں کو مختلف اضلاع میں تقسیم کیا جائے گا۔
اہم ملک نے پاکستانی طلبہ کیلئے مفت تعلیم کےدروازے کھول دیے
ان ڈالوں کو وائلڈ لائف سائن سے مزین کیا جا رہا ہے اور ٹیوٹا سفید ڈالوں کو گرین رنگ میں رنگنے کا عمل جاری ہے۔ ڈالوں کا باقاعدہ افتتاح عید کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے کیا جائے گا۔
ایک ڈالے کی قیمت تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے ہے، جو وائلڈ لائف کے تحفظ اور رینجرز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے اہم قدم ثابت ہوگا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وائلڈ لائف
پڑھیں:
لیاری میں لوٹ مار کے دوران شہری کی جوابی فائرنگ، ایک ڈاکو ہلاک دوسرا فرار
کراچی:شہر قائد کے علاقے لیاری میں شہریوں سے لوٹ مار کر کے فرار ہونے والے ایک ڈاکو کو شہری نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔
جبکہ دوسرا ڈاکو شہری سے عید کے کپڑے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگیا، ہلاک ہونے والا ڈاکو بلوچستان کا رہائشی تھا۔
تفصیلات کے مطابق بغدادی کے علاقے لیاری سیفی مسجد کے قریب جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب شہری کی فائرنگ سے ایک مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا ، ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال پہنچائی گئی۔
مزید پڑھیں: کراچی، اورنگی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مارے جانے والے مبینہ ڈاکو کی شناخت 30 سالہ نزاکت علی ولد محمد علی کے نام سے کی گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم بلوچستان کے علاقے ویندر شامیانی لاکڑا لیاری کا رہائشی تھا۔
علاقہ مکینوں نے بتایا کہ موٹرسائیکل سوار شلوار قمیض پہنے دو ڈاکو بغدادی کے رہائشی ایک نوجوان سے اس کے عید کے کپڑے اور موبائل فون چھین رہے تھے اسی دوران نوجوان نے مزاحمت کی جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی خوش قسمتی سے نوجوان ملزمان کی فائرنگ سے بچ گیا۔
مزید پڑھیں: کراچی، قائد آباد چوک کے قریب پولیس کیمپ پر دستی بم حملہ، 3 پولیس اہلکار زخمی
اسی دوران ایک نامعلوم شہری نے فائرنگ کی جس کے نیتجے میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی جو اسلحہ سے لیس تھا اور پیدل ہی فرار ہوگیا، اور نوجوان کی عید کے کپڑے اور موبائل فون بھی اپنے ہمراہ لے گیا۔
پولیس نے ہلاک ہونے والے ڈاکو کی زیر استعمال موٹرسائیل تحویل میں لے لی ہے اور ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے ۔