چین امریکا کیلئے سب سے بڑا فوجی اور سائبر خطرہ ہے، انٹیلی جنس رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز

واشنگٹن: امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی تازہ رپورٹ میں چین کو امریکہ کیلئے سب سے بڑا فوجی اور سائبر خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، بیجنگ تائیوان پر قبضے کیلئے اپنی فوجی صلاحیتوں میں تیزی سے اضافہ کر رہا ہے اور 2030 تک امریکہ کو AI ٹیکنالوجی میں پیچھے چھوڑنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کے پاس امریکہ پر روایتی ہتھیاروں سے حملہ کرنے، امریکی انفراسٹرکچر کو سائبر حملوں سے تباہ کرنے، اور خلا میں امریکی اثاثوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت موجود ہے۔ اس کے علاوہ، پیپلز لبریشن آرمی (PLA) مصنوعی ذہانت کے ماڈلز کو جعلی خبروں، جعلی شخصیات بنانے اور سائبر حملوں کیلئے استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، روس، ایران اور شمالی کوریا بھی امریکہ کے خلاف مختلف طریقوں سے کام کر رہے ہیں۔ روس کی یوکرین جنگ نے ماسکو کو مغربی ہتھیاروں اور جنگی حکمت عملی کے بارے میں قیمتی معلومات فراہم کی ہیں، جو مستقبل میں امریکہ کیلئے خطرہ بن سکتی ہیں۔

سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انٹیلی جنس سربراہان، تلسی گبارڈ اور جان رٹکلف پر بھی سوالات اٹھائے گئے۔ ڈیموکریٹ سینیٹرز نے ان پر الزام لگایا کہ انہوں نے ایک میسجنگ ایپ گروپ میں حساس فوجی منصوبے شیئر کیے، جس میں غلطی سے ایک امریکی صحافی بھی شامل تھا۔

انٹیلی جنس رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ چین تائیوان پر فوجی اور اقتصادی دباؤ بڑھا رہا ہے اور مستقبل میں ممکنہ طور پر فوجی کارروائی بھی کر سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: انٹیلی جنس اور سائبر رپورٹ میں فوجی اور

پڑھیں:

نارتھ کراچی کے ننھے صارم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا جائزہ لینے کیلئے بورڈ تشکیل

کراچی:

نارتھ کراچی میں قائم رہائشی عمارت کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے ملنے والی 7 سالہ صارم کی لاش کے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے ڈاکٹروں اور پروفیسروں پر مشتمل 4 رکنی بورڈ تشکیل دے دیا گیا  اور محکمہ صحت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

محکمہ صحت سندھ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 4 رکنی بورڈ میں پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد، پروفیسر ڈاکٹر پرویز مخدوم، ڈاکٹر لبنیٰ ریاض اور پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید شامل ہیں۔

ماہرین پر مشتمل 4 رکنی بورڈ ننھے صارم کے پوسٹ مارٹم کے نتائج اور فرانزک کا جائزہ لے گا اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کا ایک مرتبہ پھر ازسر نو جائزہ لے گا اور اس بات کا تعین کیا جائے گا کہ صارم کا پوسٹ مارٹم مکمل اور درست کیا گیا تھا یا اس میں کچھ خامیاں تھیں۔

واضح رہے کہ ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے اعلیٰ حکام سے میڈیکل بورڈ بنانے کی درخواست کی تھی۔

رواں برس جنوری میں 7 سالہ صارم نارتھ کراچی میں اپنے رہائشی اپارٹمنٹ میں قائم مدرسے سے گھر واپس جاتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتا ہوگئے تھے اور ان کی لاش چند روز  بعد اپارٹمنٹ کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے ملی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کی دہشت گردانہ کارروائیاں عالمی امن کیلئے خطرہ، علی رضا سید
  • ڈیوڈ وارنر نے بھارتی فلم میں اپنے ڈیبیو کیلئے کتنا معاوضہ وصول کیا؟
  • امریکہ پاکستان کو کسی ملک سے منسلک کیے بغیر دیکھے، طارق فاطمی
  • پنجاب ہتک عزت ایکٹ آزادیٔ اظہار و صحافت کیلیے خطرہ قرار؛ ہیومن رائٹس رپورٹ
  • کارساز حادثے میں میاں بیوی جاں بحق، واقعے سے متعلق رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات
  • امید ہے امریکا مشاورت کے ذریعے دوطرفہ خدشات کو حل کرنے کی راہ پر جلد از جلد واپس آئے گا، چینی نائب وزیراعظم
  • امریکا کےلئے پی آئی اے پروازوں کی بحالی کا معاملہ، امریکی ایوی ایشن ٹیم آئندہ ماہ پاکستان آئے گی
  • نارتھ کراچی کے ننھے صارم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا جائزہ لینے کیلئے بورڈ تشکیل
  • خیبر پختونخوا میں انسداد دہشت گردی آپریشنز کیلئے سول انتظامیہ کو لیڈ رول دینے کا فیصلہ
  • چین امریکا کیلئے سب سے بڑا فوجی اور سائبر خطرہ ، انٹیلی جنس رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات