وزیراعظم شہبازشریف---فائل فوٹو

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کا اسٹاف لیول معاہدہ ہو گیا ہے،  اس معاہدے میں تمام ٹیم کے ساتھ آرمی چیف کی بھی خدمات ہیں۔

دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا تو سرمایہ کاری آئے گی، وزیراعظم شہباز شریف

آج ہماری حکومت کا ایک سال مکمل ہوگیا ہے، معیشت ایک سال پہلے ہچکولے کھا رہی تھی، ہم آئی ایم ایف سے گفتگو کر رہے تھے تو وہ کون تھا جو خطوط لکھ رہا تھا؟، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔

وزیراعظم نے گفتگو میں کہا کہ اللہ تعالیٰ آرمی چیف کی والدہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔

ان کا کہنا ہے کہ دن رات کی محنت اور ایک ٹیم ورک کے نتیجے میں کامیابی حاصل ہوئی، آئی ایم ایف معاہدوں سے متعلق اغیار کے اوچھے ہتھکنڈوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

وزیراعظم نے کہا حکومت کی ان تھک محنت سے اتنا جلد یہ ہدف حاصل ہوا، دہشت گردی اور منہگائی کے باوجود معاہدہ طے پانا حکومت کی سنجیدگی کا عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم نے اس ہدف کے حصول میں بے پناہ قربانیاں دیں، معاہدہ طے پانے میں عام آدمی کا بھی انتہائی اہم کردار ہے، آئی ایم ایف کی ایم ڈی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

شہباز شریف نے اجلاس میں گفتگو میں کہا گزشتہ سال کے مقابلے آئی ایم ایف کا ہدف 9 ٹریلین روپے تھا، رواں سال یہ ہدف 12.

9 ٹریلین روپے ہے ، اس عرصے میں جو کام کیا گیا وہ لائق تحسین ہے، آئی ایم ایف نے جو ٹارگٹ مقرر کیا تھا وہ 10.2 تھا جبکہ ہم نے 10.6 حاصل کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے کہا کہ اس ہدف کو ہم کم کردیتے ہیں، میں نے کا نہیں، ہم مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے اس ہدف کو 12.3 پر لے کر  آئے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ٹیکس کی کلیکشن میں 26 فیصد اضافہ ہوا ہے، تنخواہ دار طبقے نے محصولات کی وصولی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

اجلاس میں گفتگو میں کہا عدالتوں میں جو کیسز زیر التوا ہیں وہ کھربوں روپے کے ہیں، اس پر کام تیزی سے شروع ہوچکا ہے، اس وقت 34 ارب روپے ری کور کیے جاچکے ہیں،گزشتہ روز میں نے ایف بی آر کے 2 گھنٹے لیے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں 1.3بلین ڈالر آر ایس ایف کی مد میں بھی شامل کیے گئے ہیں، نائب وزیر اعظم، وزیر خزانہ اور دیگر متعلقہ وزرا اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف آئی ایم ایف کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

قرضوں سے ترقی نہیں ہوتی، دعا ہے موجودہ آئی ایم ایف پروگرام آخری ہو: وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قرضوں سے ترقی نہیں ہوتی، دعا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کا موجودہ پروگرام آخری پروگرام ہو، ہمارے قرضے 77 سالوں میں بڑھے ہیں، آخری حد تک آپ کو قرضوں سے نجات دلاؤں گا۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پرائم منسٹر ڈیجیٹل یوتھ ہب کا افتتاح کر دیا۔

اسلام آباد میں پرائم منسٹر ڈیجیٹل یوتھ ہب کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج کا دن منفرد خوشی کا دن ہے، بطور وزیراعلیٰ پنجاب تعلیم، صحت اور نوجوانوں کیلئے ترجیحی اقدامات کئے، نوجوانوں کو آئی ٹی، اے آئی، ووکیشنل ٹریننگ دی جائے تو یہ ملک کا سرمایہ بنیں گے، بطور وزیراعلیٰ پنجاب میرٹ کی بنیاد پر 4 لاکھ لیپ ٹاپ ہونہار طلباء میں مفت تقسیم کئے۔

گوادر فائرنگ، شرپسندوں کی بزدلانہ کارروائیاں انکی حیوانیت کی واضح عکاس ہیں: وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا جدید ترین ٹیکنالوجی کی متقاضی ہے، اگر مختلف ممالک تیل، گیس اور معدنیات سے مالا مال ہیں تو کروڑوں نوجوان پاکستان کا سرمایہ ہیں، نوجوانوں کی بہترین ٹریننگ کیلئے اربوں ہوں یا کھربوں قدموں میں نچھاور کردوں گا، سرمایہ نچھاور کریں گے تو پاکستان دنیا کا سب سے ترقی یافتہ ملک بنے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ رانا مشہود کو پروڈکٹیو ایمپلائمنٹ کا ٹاسک دیا گیا، نوجوانوں کو خودمختار بنانے کیلئے درکار اخراجات فراہم کئے جائیں گے، ہمارے ٹریننگ سینٹرز میں بہترین ٹرینرز آنے چاہئیں، نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں، انہیں بہترین ہنر سے نوازیں گے، ہنر مند نوجوانوں کی بدولت ملک کا مستقبل شاندار بنائیں گے۔

پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کی گمشدگی؛ سندھ ہائیکورٹ کا ڈرائیور کا بیان ریکارڈ کرنے کا حکم

وزیراعظم نے بتایا کہ قوم کو قرضوں کی زندگی سے جان چھڑانا ہوگی، ہم نے اس قرضے کی زندگی کو وقار کی زندگی میں بدلنا ہے، ہمارے قرضے 77 سالوں میں بڑھے ہیں، آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ ہوگیا ہے، دعا ہے کہ آئی ایم ایف کا پروگرام آخری پروگرام ہو۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے قومیں ترقی نہیں کرتیں، قومیں آئی ایم ایف پروگرام سے اپنی معیشت کو مستحکم کرتی ہیں، پاکستان کی معیشت مستحکم ہوئی ہے، تین ہفتے میں 34 ارب روپے خزانے میں آئے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کسان، صنعت کار اور نوجوان کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ہے، میں آخری دم تک آپ کے حقوق کی جنگ لڑتا رہوں گا، آخری حد تک آپ کو قرضوں سے نجات دلاؤں گا، پاکستان کے نوجوانوں کو باعزت روزگار کے حصول کے قابل بنانا ہے، خادم بن کر پاکستان کی خدمت کرتا رہوں گا، وعدہ کرتا ہوں قوم کو مایوس نہیں کروں گا۔
 

کینیڈا کی کنزرویٹو پارٹی کا بھارت پر انتخابات میں مداخلت کا الزام

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف کا امیر قطر سے ٹیلیفونک رابطہ ،عیدالفطر کی مبارکباد
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کا تھائی لینڈ، میانمار میں تباہ کن زلز لہ پر اظہار افسوس
  • اتحاد سے چیلنجز پر قابو پائیں گے: شہباز شریف
  • آخری حد تک آپ کو قرضوں سے نجات دلاؤں گا: شہباز شریف
  • قرضوں سے ترقی نہیں ہوتی، دعا ہے موجودہ آئی ایم ایف پروگرام آخری ہو: وزیراعظم شہباز شریف
  • دعا ہے آئی ایم ایف کاموجودہ پروگرام آخری ہو، وزیراعظم شہبازشریف
  • وزیراعظم شہباز شریف نے پرائم منسٹر ڈیجیٹل یوتھ ہب کا افتتاح کر دیا
  • دعا ہے آئی ایم ایف کا یہ پروگرام آخری ہو، وزیراعظم شہبازشریف
  • قرضوں سے قومیں ترقی نہیں کرتیں، دعا ہے یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو، وزیراعظم شہباز شریف
  •  شرپسند عناصر بلوچستان کے امن و ترقی کے دشمن، کامیاب نہیں ہونے دیں گے: وزیرِاعظم