سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا؛ علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر علیمہ خان ایک بار پھر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے حوالے سے تحقیقات کررہی ہے، اس سلسلے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کو جے آئی ٹی نے آج دوبارہ طلب کیا تھا۔
علیمہ خان آج جے آئی ٹی کے سامنے ایک بار پھر پیش ہو گئیں۔ قبل ازیں گزشتہ طلبی پر علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئی تھیں۔ آج پیشی کے موقع پر علیمہ خان کے وکلا کی ٹیم بھی ان کے ساتھ تھی۔
جے آئی ٹی سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں تحقیقات کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر منفی جے آئی ٹی کے سامنے علیمہ خان
پڑھیں:
چاہتی ہوں ہانیہ عامر میرے بھائی سلمان خان سے شادی کر لیں، راکھی ساونت
بھارتی اداکارہ اور ڈانسر راکھی ساونت نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کے درمیان رشتہ جوڑنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
حال ہی میں ہانیہ عامر کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا، تقریب کے اختتام کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف سوالات کے جواب دیے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ہانیہ عامر نے راکھی ساونت کی باتوں پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں معصومانہ قرار دیا اور کہا کہ ان کے ساتھ سوشل میڈیا پر پیغامات شیئر ہوتے ہیں جس سے وہ محظوظ ہوتی ہیں۔بھارتی اداکارہ اور ڈانسر راکھی ساونت نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کے درمیان رشتہ جوڑنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
حال ہی میں ہانیہ عامر کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا، تقریب کے اختتام کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف سوالات کے جواب دیے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ہانیہ عامر نے راکھی ساونت کی باتوں پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں معصومانہ قرار دیا اور کہا کہ ان کے ساتھ سوشل میڈیا پر پیغامات شیئر ہوتے ہیں جس سے وہ محظوظ ہوتی ہیں۔راکھی ساونت کے اس تبصرے پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل آیا، کچھ صارفین نے اسے مزاحیہ قرار دیا جب کہ کچھ نے سلمان خان اور ہانیہ عامر کے درمیان عمر کے فرق پر سوال اٹھایا۔
واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ راکھی ساونت نے سلمان خان سے متعلق کوئی تجویز دی ہو۔اس سے قبل راکھی ساونت نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ انہوں نے سلمان خان کے لیے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو دلہن کے طور پر پسند کیا ہے۔