قومی ٹیم کے نوجوان اوپنر حسن نواز نے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے پانچویں ٹی20 میچ میں صفر پر آؤٹ ہوکر ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

ویلنگٹن میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے اوپنر حسن نواز نے ایک ہی ٹی20 سیریز میں تیسری بار صفر پر آؤٹ ہوکر ناپسندیدہ ریکارڈ بنایا۔

حسن نواز نے نیوزی لینڈ کیخلاف 16 مارچ کو اپنا ڈیبیو کیا لیکن صفر پر پویلین لوٹے، بعدازاں دوسرے ٹی20 میں بھی یہی نتیجہ رہا تاہم تیسرے میچ میں بیٹر نے سینچری جڑ کر سب کو حیران کردیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں 10ویں کم ترین ٹوٹل پر آؤٹ

سیریز کے چوتھے میچ میں حسن نواز ایک اور پانچویں اور آخری میچ میں پھر صفر پر پویلین روانہ ہوئے، اس طرح وہ ایک سیریز میں بطور پاکستانی اوپنر صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بنے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا ٹی20 میں 200 سے زیادہ رنز کا ہدف حاصل کرکے منفرد ریکارڈ

ٹی20 سیریز میں پاکستانی اوپنر کی جانب سے سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والوں کی فہرست:

3 - حسن نواز (5 اننگز)  
2 - شاہ زیب حسن (2 اننگز)  
2 - محمد حفیظ (3 اننگز)  
2 - محمد رضوان (4 اننگز)
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: حسن نواز نے میچ میں

پڑھیں:

ٹی20 پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری، کس پاکستانی کھلاڑی کی ترقی ہوئی؟

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی20 سیریز کے اختتام کے بعد آئی سی سی نے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

یہ بھی پڑھیں نیوزی لینڈ کے خلاف پانچویں ٹی20 میچ بھی شکست، پاکستان 1-4 سے سیریز ہار گیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، جبکہ بابر اعظم 8ویں اور محمد رضوان نویں نمبر پر موجود ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی نئی رینکنگ کے مطابق ٹاپ 10 میں پاکستان کو کوئی بولر شامل نہیں۔

آئی سی سی کے مطابق نیوزی لینڈ کے بیٹر فن ایلن کی دو درجے ترقی ہوئی ہے اور وہ 16ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق ٹی20 بولرز میں ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں، جبکہ نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی 7 درجے ترقی حاصل کرکے چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز: نیوزی لینڈ نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، پاکستانی نژاد کھلاڑی بھی شامل

پاکستان کے فاسٹ بولر نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بہترین کارکردگی کی بدولت 11 درجے ترقی پاکر 15ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بابر اعظم پاکستان ٹی20 پلیئرز فاسٹ بولر محمد رضوان نئی رینکنگ جاری نیوزی لینڈ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • امام الحق کو پہلے ون ڈے میں کیوں پلئینگ الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا؟
  • نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، لاہور بلیوز نے پشاور ریجن کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا
  • شاہین، شاداب کیلئے ٹی20 سیریز ڈراؤنا خواب بن گئی
  • پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل کیوی ٹیم کو بڑا دھچکا
  • شاہین، شاداب کیلئے کیویز کیساتھ ٹی20 سیریز ڈراؤنا خواب بن گئی
  • مالاکنڈ میں کار حادثے کا شکار ہوکر نہر میں جا گری، 5 افراد جاں بحق
  • اوپنر بلے باز حسن نواز نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا
  • ٹی20 میں کیویز سے بدترین شکست؛ کون کونسے پلئیرز ون ڈے کا حصہ بنے
  • ٹی20 پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری، کس پاکستانی کھلاڑی کی ترقی ہوئی؟
  • ایک اور ٹی20 سیریز میں شکست، یا تو مریض ناقابل علاج ہے یا سرجن نااہل!