عید الفطر کس دن ہوگی؟ سپارکو نے بھی شوال کے چاند کی پیشگوئی کردی
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
کراچی:
سپارکو کی جانب سے شوال المکرم کا چاند نظر آنے کے حوالے سے پیش گوئی جاری کردی گئی۔
شوال 1446 ہجری کے چاند کے مشاہدے پر سپارکو نے سرکاری بیان جاری کیا ہے، جس میں سائنسی تجزیوں، فلکیاتی اور جدید مشاہداتی ڈیٹا کی بنیاد پر شوال 1446 ہجری کے ہلال کی رویت کے حوالے سے پیش گوئی کی گئی ہے۔
فلکیاتی ماڈلز کے مطابق شوال کا نیا چاند 29 مارچ 2025 کو پاکستان معیاری وقت کے مطابق 15:58 بجے (3 بج کر 58 منٹ پر) تشکیل پائے گا، تاہم ہلال کی رویت کا انحصار اہم عوامل جیسے چاند کی عمر، سورج سے زاویائی فاصلہ، غروبِ آفتاب کے وقت بلندی اور ماحولیاتی حالات پر ہوگا۔
30 مارچ 2025 (29 رمضان) کے حوالے سے کیے گئے سائنسی تجزیے میں کہا گیا ہے کہ غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے ہوگی۔ چاند اور سورج کا زاویائی فاصلہ تقریباً 16 ڈگری ہوگا جب کہ غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی بلندی تقریباً 14 ڈگری اور روشنی 2 فیصد ہوگی۔
ہلال کے نظر آنے کے امکان سے متعلق پیش گوئی میں کہا گیا ہے کہ چاند انسانی آنکھ سے آسانی سے نظر آئے گا۔
ان سائنسی پیمانوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ 30 مارچ 2025 کو پاکستان میں چاند کے نظر آنے کا امکان نہایت روشن ہے۔ لہٰذا رمضان کے 29 دن مکمل ہونے کی توقع ہے اور عید الفطر کا پہلا دن 31 مارچ 2025 کو منایا جائے گا۔
سعودی عرب میں 29 مارچ 2025 کو چاند کے نظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں کیوں کہ مکہ میں غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 5 گھنٹے ہوگی۔ اس تناظر میں سعودی عرب اور مشرقِ وسطیٰ میں ہلال 30 مارچ 2025 کو نظر آئے گا اور وہاں بھی عید الفطر 31 مارچ 2025 کو منائی جائے گی۔
سرکاری بیان میں کہا گیاہے کہ عید الفطر کے موقع پر چاند کی رویت کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کی ذمے داری ہے۔ لہٰذا مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی گواہیوں کا جائزہ لے کر شوال 1446 ہجری کا باقاعدہ اعلان کرے گی۔
ترجمان سپارکو کے مطابق اگرچہ سائنسی ڈیٹا 30 مارچ 2025 کو ہلال کے نظر آنے کی مضبوط تائید کرتا ہے لیکن مرکزی رویت کمیٹی کا حتمی فیصلہ چشم دید گواہیوں اور مشاہدے کے وقت مقامی موسمی حالات پر منحصر ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آفتاب کے وقت مارچ 2025 کو کے نظر آنے عید الفطر پیش گوئی چاند کی
پڑھیں:
عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (کل)ہوگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل( اتوار) 30مارچ کو ہوگا۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کی سربراہی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہوگا جبکہ رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے مقررہ مقامات پر ہوں گے۔(جاری ہے)
ریسرچ رویت ہلال کونسل کے مطابق اتوارکو غروبِ آفتاب کے وقت چاندکی عمر26گھنٹے سے زائد ہوگی،عید الفطر پیر31مارچ کوہونے کے قوی امکانات ہیں،غروبِ شمس وقمر کے درمیان فرق 69سے 78منٹ ہوگا۔کراچی 69منٹ ،جیوانی 71کوئٹہ اور لاہورمیں 74منٹ فرق ہوگا،گلگت بلتستان میں غروب شمس وقمر میں 78منٹ کا فرق ہوگا،مطلع صاف ہوا توعید کا چاند انسانی آنکھ سے دیکھنا ممکن ہوگا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بھی پاکستان میں عیدالفطر 31مارچ بروز پیر کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔چاند کے نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔