190 ملین پاؤنڈز: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر جلد سماعت کی استدعا
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر جلد سماعت کی استدعا کر دی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا معطلی کی درخواست کی جلد سماعت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
بشریٰ بی بی نے درخواست پر جلد سماعت کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ 25 مارچ کو سزا معطلی کا کیس سماعت کیلئے مقرر تھا، مرکزی وکیل قتل کے مقدمے میں سپریم کورٹ میں مصروف تھے، عدالت نے مختصر کاز لسٹ کی وجہ سزا معطلی کی درخواستیں بھی عید کے بعد تک ملتوی کر دیں۔
صحافی وحید مراد لاپتا، بازیابی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
درخواست میں بشریٰ بی بی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ درخواست گزار 54 سالہ ہاؤس وائف ہیں، سزا معطلی کی درخواست مرکزی اپیل کے ساتھ عید سے قبل سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔
واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کی جانب سے درخواست میں وفاق اور چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سزا معطلی کی درخواست سماعت کی
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی کے 8 مقدمات کی درخواستوں کی جلد سماعت کیلئے عدالت سے رجوع
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی نے نو مئی کے آٹھ مقدمات میں درخواست ضمانتوں کی جلد سماعت کے لیے ایک بار پھر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی نےاپنےوکیل بیرسٹرسلمان صفدرکی وساطت سےمتفرق درخواستیں دائر کیں،بانی پی ٹی آئی نے موقف اپنایا کہ سیاسی انتقام کےلیےمقدمات میں نامزدکیاگیا،دورکنی بنچ نے24مارچ کوکیسزسماعت کےلیےمقررکیےتھے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ چوبیس مارچ کو بنچ کی عدم دستیابی کے باعث کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی،عدالت درخواست ضمانتوں کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرے۔
آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میں کمی کی اجازت دیدی
مزید :