ویب ڈیسک: عمران خان کی جانب سے وکلا کے ذریعے توشہ خانہ ٹو کیس بار بار ملتوی کرنے پر وجوہات بتانے کی درخواست دائر کردی گئی۔

 بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بار بار ملتوی کرنے پر وجوہات بتانے کے لیے اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کی عدالت میں درخواست دائر کردی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کروائی جائے اور بانی پی ٹی آئی کی حاضری بھی لگوائی جائے۔

اہم ملک نے پاکستانی طلبہ کیلئے مفت تعلیم کےدروازے کھول دیے

وکلا کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت مقرر تھی، اچانک منتقل کردی۔ توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اڈیالہ جیل کے بجائے جوڈیشل کمپلیکس جی الیون میں ہوئی۔ 27 فروری، 11 مارچ کو بھی توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت منسوخ یا ملتوی کردی گئی تھیں۔

درخواست کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی حاضری کے بغیر سماعت ملتوی یا منسوخ کرنا سنجیدہ معاملہ ہے۔ سماعت بغیرقانونی وجہ کےمنسوخ یا ملتوی نہیں کی جاسکتیں۔ ملزم کی حاضری کو دیکھنا ضروری ہے، 15 روز سے زائد ریمانڈ نہیں دیا جاسکتا۔ عدالت تسلسل کے ساتھ سماعت مؤخر یا ملتوی نہ کرے اور باقاعدہ وجوہات بتائے۔

لاہور؛ عباس لائنز اور ایلیٹ ٹریننگ سکول کی عمارتیں ڈی سیل

سماعت بغیر کارروائی ملتوی
دریں اثنا ایف آئی اے عدالت اسلام آباد میں آج بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 14 اپریل تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت پی ٹی آئی

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی کے 8 مقدمات کی درخواستوں کی جلد سماعت کیلئے عدالت سے رجوع

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی نے نو مئی کے آٹھ مقدمات میں درخواست ضمانتوں کی جلد سماعت کے لیے ایک بار پھر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی نےاپنےوکیل بیرسٹرسلمان صفدرکی وساطت سےمتفرق درخواستیں دائر کیں،بانی پی ٹی آئی نے موقف اپنایا کہ سیاسی انتقام کےلیےمقدمات میں نامزدکیاگیا،دورکنی بنچ نے24مارچ کوکیسزسماعت کےلیےمقررکیےتھے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ چوبیس مارچ کو بنچ کی عدم دستیابی کے باعث کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی،عدالت درخواست ضمانتوں کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرے۔

آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میں کمی کی اجازت دیدی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی کو کتابوں کی عدم فراہمی اور بچوں سے بات نہ کروانے کا کیس، جیل حکام سے رپورٹ طلب
  • ہائیکورٹ بینچ قائم مقام چیف جسٹس کی عدالت کے ماتحت عدالت نہیں، جسٹس اعجاز اسحاق
  • مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد  کی درخواست پر سماعت حکومتِ پنجاب کی استدعا پر ملتوی
  • بغیر وجوہات بار بار طلبی بدنیتی ظاہر کرتا ہے؛ عدالت کا ایف آئی اے پر اظہارِ برہمی
  • 190 ملین پاؤنڈ،عمران خان نے سزا معطلی کی درخواست جلد مقرر کرنے کی متفرق اپیل دائر کر دی
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان نے سزا معطلی کی درخواست پر جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائرکردی
  • عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر جلد سماعت کی درخواست دائر کر دی
  • بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی کے 8 مقدمات کی درخواستوں کی جلد سماعت کیلئے عدالت سے رجوع
  • 190ملین پاؤنڈکیس:عمران خان کی سزامعطلی کی درخواست جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواست
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر جلد سماعت کی استدعا