ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)کریملن نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوتن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کا ایک پورٹریٹ تحفہ میں دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پیوتن کی طرف سے یہ تحفہ ٹرمپ کے خصوصی نمائندہ سٹیو وٹکوف کو ماسکو میں اس مہینے کے شروع میں دیا گیا جب وہ دورے پر روس آئے تھے۔روسی صدر کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں کے ایک سوال پر مزید تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت کامیاب، پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملیں گے: آئی ایم ایف کی تصدیق

اسلام آباد (آئی این پی )عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے کہا ہے کہ پا کستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت کامیاب رہی۔ ، کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملیں گے۔جولی کوزیک کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا پاکستان کے ساتھ ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی(ای ایف ایف)  پروگرام اور کلائمیٹ فنانسنگ پر الگ الگ فنڈز کی فراہمی پر بات چیت ہوئی۔ڈائریکٹر آئی ایم ایف کا کہنا تھا پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر 28 ماہ میں فراہم کیے جائیں گے۔  جولی کوزیک نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ 37 ماہ کا ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسی لیٹی پروگرام ستمبر میں طے ہو چکا ہے، پاکستان کو ای ایف ایف پروگرام میں 7 ارب ڈالر اقساط میں ملنے ہیں۔ان کا کہنا تھا پاکستان کے لیے نئی قسطوں کے لیے اسٹاف لیول معاہدہ 25 مارچ کو ہوا، کامیاب جائزہ مذاکرات کے بعد پاکستان کو ایک ارب ڈالر ملیں گے۔وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کردی اور ٹیکس چوری کی نشاندہی کے لیے فیلڈ فارمیشنز کے ساتھ کوآرڈینیشن کے لیے فیڈل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر جنرل خصوصی اقدامات اور دو ڈائریکٹرز کے دفاتر کے قیام کی منظوری دے دی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • چینی وزیر خارجہ وانگ ای روس کا دورہ کریں گے، وزارت خارجہ
  • کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت کامیاب، پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملیں گے: آئی ایم ایف کی تصدیق
  • حکومت کا عوام کیلئے عید کا تحفہ، پٹرول 1 روپیہ سستا کر دیا
  • آئی ایم ایف کی پاکستان کو 1.3کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت ارب ڈالرز کی ملنے کی تصدیق
  • روس کی جانب سے پاکستانی عوام کے لیے 30 ہزار کلو انسانی امداد کا تحفہ
  • تونسہ شریف: 3 ماہ کے دوران 100 سے زائد افراد میں ایچ آئی وی کی تصدیق
  • تونسہ:3ماہ کےدوران100سے زائد افراد میں HIVکی تصدیق
  • تونسہ میں 3 ماہ کے دوران 100 سے زائد افراد میں ایچ آئی وی کی تصدیق
  • روسی صحافی یوکرین کی سرحد پر دھماکے میں ہلاک
  • ڈی آئ جی ٹریفک پولیس کا کراچی کے شہریوں کو عید کا انوکھا تحفہ