وفاقی وزیر خزانہ کا آئی ایم ایف پروگرام پر سختی سے کاربند رہنے کا عزم WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: (آئی پی ایس) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف پروگرام پر سختی سے کاربند رہنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

آئی ایم ایف معاہدہ ہونے کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ٹیکس، توانائی اور سرکاری اداروں سے متعلق اصلاحات جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو پیداواری اور برآمدی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد 2 ارب ڈالر قرض کا سٹاف لیول معاہدہ طے پایا ہے، آئی ایم ایف ٹیم کی قیادت نیتھن پورٹر نے کی جبکہ معاہدے کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کا بورڈ دے گا۔

منظوری کی صورت میں پاکستان کو توسیعی فنڈ فیسیلیٹی کے تحت 1 ارب ڈالر فراہم کئے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف

پڑھیں:

ملک کو برآمدی ترقی کی راہ پر ڈالنے کیلیے پٴْرعزم ہیں ، وزیر خزانہ اورنگزیب

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کو پیداواری اور برآمدی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ہمت کارڈ میں مس کنڈیکٹ اور عدم دلچسپی, 2 افسران معطل
  • کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت کامیاب، پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملیں گے: آئی ایم ایف کی تصدیق
  • کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملیں گے : آئی ایم ایف
  • آئی ایم ایف کی پاکستان کو 1.3کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت ارب ڈالرز کی ملنے کی تصدیق
  • رواں سال شرح سود میں مزید کمی متوقع ہے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
  • کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملیں گے: آئی ایم ایف ڈائریکٹر
  • نوجوانوں کی انفارمیشن ٹیکنالوجی میں فنی تربیت حکومت کی اولین ترجیح ،ہواوے کے تربیتی پروگرام سے آئی ٹی برآمدات و روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
  • بیل آؤٹ پیکج، سٹاف لیول معاہدہ، 2.3 ارب ڈالر ملیں گے: پاکستانی معیشت بہتر ہوئی، آئی ایم ایف
  • 15 روز تک معطل رہنے کے بعد جعفر ایکسپریس مسافروں کو لے کر پشاور سے کوئٹہ کے لیے روانہ
  • ملک کو برآمدی ترقی کی راہ پر ڈالنے کیلیے پٴْرعزم ہیں ، وزیر خزانہ اورنگزیب