پانچواں ٹی20؛ نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی پہلی وکٹ جلد گر گئی
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے پانچویں اور آخری ٹی20 میچ میں پاکستان کی پہلی وکٹ جلد گرگئی۔
ویلنگٹن میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں فتح کیساتھ سیریز کا اختتام کرنا چاہتے ہیں۔
اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، شاہین آفریدی کی جگہ محمد علی اور ابرار احمد کی جگہ سفیان مقیم کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ میں فتح حاصل کریں اور پھر ون ڈے سیریز جیتیں۔
پاکستان کا اسکواڈ:
کپتان سلمان آغا، محمد حارث، حسن نواز، عمیر بن یوسف، عثمان خان، شاداب خان، عبدالصمد، جہانداد خان، حارث رؤف، سفیان مقیم اور محمد علی
نیوزی لینڈ کا اسکواڈ:
کپتان مائیکل بریسویل، ٹم سیفرٹ، فن ایلن، مارک چیپمین، ڈیرل مچل، جمی نیشام، مچل ہے، ایش سوڈھی، جیکب ڈفی، بین سیئرز اور ول اوورکے
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ میچ میں
پڑھیں:
پاکستان ٹیم کا بدترین کارکردگی کا سلسلہ جاری،پہلے ون ڈے میں عبرتناک شکست
پاکستان ٹیم کا نیوزی لینڈ کے خلاف بدترین کارکردگی کا سلسلہ جاری, نیوزی لینڈ نے 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 345 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 271 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو پر فاسٹ بولر عاکف جاوید نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد عرفان خان نے 3 وکٹیں لیں۔ نیپئر میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ پاکستان کی ٹیم 271 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ نیوزی لینڈ نے 9 وکٹوں پر344 رنز اسکور کیے۔ چیپمن نے 134 اور محمد عباس نے 52 رنز بنائے۔ 345 کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 271 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ بابراعظم نے 78 اور سلمان آغا نے 58 رنز بنائے۔ محمد رضوان 30 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ عبداللہ شفیق36 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ میزبان نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے، مارک چیپمین 132 اور ڈیرل مچل 76 رنز بناکر نمایاں رہے۔ تین میچوں کی سیریز کے آغاز پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی، میچ کے شروع میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی اور 50 رنز پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔ میزبان ٹیم کے ول ینگ ایک، نک کیلی 15 اور ہینری نکلز 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، تین وکٹوں کے نقصان کے بعد مچل اور مارک چیپمین نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو سنبھال لیا۔ مارک چیپمین 132 اور ڈیرل مچل 76 رنز بنا کر نمایاں رہے، ڈیبیو کرنے والے محمدعباس نے 24 گیندوں پر نصف سنچری بنائی، پاکستان کی طرف سے عرفان خان نے 3 ، حارث رؤف اور عاکف جاوید نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ یاد رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی جانب سے عاکف جاوید، محمد علی اور عثمان خان ڈیبیو کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں1-4 سے شکست دی تھی۔