پشاورسمیت خیبرپختونخوا میں بارش ، برفباری، جاتی سردی لوٹ آئی
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
پشاور اور گرد و نواح میں صبح سویرے سے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔
پشاوراور نواحی علاقوں میں صبح ساڑھے 6 بجے سے گرچ چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوا۔ ایک گھنٹے مسلسل جاری رہنے والی بارش سے سڑکوں اور گلی محلوں میں پانی کھڑا ہوگیا۔
شہر میں اب بھی بادلوں کا راج ہے۔ پشاورمیں گزشتہ روز بھی بوندا باندی اور ہوائیں چلتی رہیں۔ دیراور چترال میں بھی گزشتہ 2 روز سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
چترال میں رات سے برفباری بھی جاری ہے۔ بارش اور برفباری سےجاتی سردی پھر لوٹ آئی۔ چترال ، دیر ، سوات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں گرم ملبوسات کا استعمال دوبارہ شروع ہوگیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بابو سر ٹاپ، نانگا پربت، بٹوگاہ ٹاپ اور نیاٹ کے پہاڑوں پر برفباری
فائل فوٹو۔شمالی علاقوں میں بابو سر ٹاپ، نانگا پربت، بٹوگاہ ٹاپ اور نیاٹ کے پہاڑوں پر برفباری ہوئی ہے۔ چلاس سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سب ڈویژنز داریل، تانگیر اور گوہر آباد کے پہاڑوں پر بھی برفباری ہوئی ہے۔
ادھر استور کے میدانی علاقوں میں طوفانی بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری ہے، اسی طرح خچک کے مقام برفانی تودہ گرنے سے سڑک بلاک اور استور ویلی روڈ بحال نہ ہوسکا۔
خچک کے مقام پر شدید بارش میں پھنسے سیاح گاڑیوں میں رات گزارنے پر مجبور ہوگئے۔ استور ویلی روڈ کی بندش سے ضلع کا ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
گلگت بلتستان اور کوہستان میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کے مطابق اپر کوہستان کے علاقہ شتیال کے قریب دو مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، متاثرہ علاقے میں شاہراہِ قراقرم ٹریفک کے لئے بند ہے۔