قومی ائیرلائن پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے قومی ائیر لائن کے 51 فیصد شیئرز فروخت کرنے کیلئے نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کردی۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس ہوا جہاں قومی ائیر لائن کی نجکاری کے امور کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی نے قومی ائیرلائن کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی اور فیصلہ کیا کہ قومی ائیرلائن کے 51 فیصد شیئر فروخت کیے جائیں گے۔
کمیٹی نے نئے جہازوں کی خریداری یا لیز پر ٹیکس چھوٹ دینے کی اور خریدار کمپنی کو جہازوں کی لیز یا خریداری پر سیلز ٹیکس سے استثنیٰ کی سفارش کی۔
عمران خان سے ملاقاتوں کا سلسلہ بحال، بابر اعوان کے نام پر پی ٹی آئی قیادت میں تنازع کھڑا ہوگیا
نجکاری کمیٹی کو بریفنگ دی گئی کہ آئی ایم ایف کی جانب سے اس استثنیٰ پر اعتراض نہیں کیا گیا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
اعلیٰ امریکی حکام کی ذاتی تفصیلات آن لائن دستیاب، رپورٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 مارچ 2025ء) جرمن اخبار ڈیر اسپیگل نے اپنی ایک تفتیشی رپورٹ میں پایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کچھ قریبی مشیروں کا ڈیٹا مبینہ طور پر آن لائن دستیاب ہے۔
امریکی فوج کے خفیہ منصوبے گروپ چیٹ میں لیک ہو گئے
یہ نیا انکشاف وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس بات کی تصدیق کے بعد ہوا ہے کہ امریکی میگزین 'دی اٹلانٹک' کے چیف ایڈیٹر جیفری گولڈ برگ کو نادانستہ طور پر سگنل گروپ میں شامل کرلیا گیا تھا، جہاں اعلیٰ عہدیداروں نے یمن میں حوثیوں کے خلاف فوجی حملے کرنے کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
ای میلز، فون نمبرز، پاس ورڈزٹرمپ کے معاونین میں قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز، نیشنل انٹیلیجنس کی ڈائریکٹر تلسی گبارڈ اور وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ شامل تھے، جن کے موبائل فون نمبرز، ای میل ایڈریسز اور بعض صورتوں میں ان کے اکاؤنٹس سے منسلک پاس ورڈز کمرشل ڈیٹا سرچ انجنوں کے ذریعے تلاش کیے جا سکتے ہیں اور ہیک شدہ ڈیٹا وسیع پیمانے پر آن لائن دستیاب ہے۔
(جاری ہے)
ایران پر حملے کا اسرائیلی پلان: سابق سی آئی اے اہلکار کا خفیہ دستاویزات لیک کرنے کا اعتراف
ملنے والے زیادہ تر ای میل ایڈریس اور فون نمبرز موجودہ تھے، نمبر اکثر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ساتھ ساتھ میسجنگ سروسز جیسے واٹس ایپ اور سگنل پر اکاؤنٹس سے منسلک ہوتے ہیں۔
ڈیر اسپیگل کے ایک تکنیکی تجزیے کے مطابق، یہ نمبر اتنے وسیع پیمانے پر دستیاب تھے کہ امریکی حکام کو ان کے فونز پر ممکنہ طور پر اسپائی ویئر نصب کردیے جانے کا خدشہ ہو گیا۔
کوئی تبصرہ موصول نہیںڈیر اسپیگل نے یہ بھی کہا کہ یہ بات قابل فہم ہے کہ غیر ملکی انٹیلیجنس سروسز سگنل گروپ کے ارکان کی طرف سے بھیجے گئے مواد کو بھی پڑھ سکتی ہیں، جس میں یمن میں فضائی حملوں پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ لیکن اگر کوئی غیر ملکی حکومت کسی امریکی اہلکار کے فون تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے، تو اس کے پاس کسی ایک گروپ چیٹ سے زیادہ رسائی ہو گی۔
امریکہ نے خفیہ دستاویزات لیک کرنے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا
تینوں اہلکاروں کو لیک سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔ ڈیر اسپیگل نے یہ بھی کہا کہ اس نے کسی بھی سروس میں لاگ ان کرنے کے لیے پاس ورڈ استعمال کرنے کی کوشش نہیں کی۔
انہوں نے اخبار کی جانب سے تبصرہ کرنے کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا۔ قومی سلامتی کونسل نے کہا کہ جرمن اخبار نے والٹز کے جن اکاؤنٹس اور پاس ورڈز کا حوالہ دیا ہے، ان کو 2019 میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔
ادارت: صلاح الدین زین