پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا: حنا منور
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی منیجر حنا منور کا کہنا ہے کہ پاکستان مینز ٹیم کے ساتھ منیجر آپریشنز کے طور پر کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا۔
لاہور میں ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے حنا منور نے کہا کہ اس سلسلے کو جاری رہنا چاہیے، پاکستان ٹیم کے اسٹاف میں بھی خاتون اسٹاف کی تقرری ہونی چاہیے۔
پولیس آفیسر حنا منور گزشتہ برس چیف سیکیورٹی آفیسر کے طور پر پاکستان ویمن کرکٹ میں آئیں اور پھر انہیں منیجر مقرر کر دیا گیا تھا، سہ ملکی سیریز سے قبل حنا منور کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں منیجر آپریشنز کے طور پر شامل کر لیا گیا اور اب ایک بار پھر وہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی منیجر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔
حنا منور نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے دیگر اراکین نے بہت تعاون کیا، یہ ایک اچھا تجربہ رہا، مینز ٹیم کے ساتھ خاتون کی تقرری اچھا اور مثبت قدم تھا اور اسے مستقبل میں بھی برقرار رہنا چاہیے۔
حنا منور نے کہا کہ پوری دنیا میں سپورٹ اسٹاف میں خواتین شامل ہوتی ہیں، ہمارے ہاں عجیب سمجھا جاتا ہے، ویمنز ٹیم کے ساتھ مرد ہوں گے تو کچھ اچھا کر کے جائیں گے اسی طرح مینز ٹیم کے ساتھ خواتین ہوں گی تو وہ کچھ سیکھ کر جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ مینز ٹیم کے ساتھ خاتون کی تقرری ویمن امپاورمنٹ ہے، تفریق ختم ہونی چاہیے، خواتین کرکٹرز بڑی سلجھی ہوئی ہیں، مجھے زیادہ کوشش نہیں کرنا پڑ رہی، انہیں پیغام دے دیا گیا ہے اور وہ اس پر عمل کر رہی ہیں اور منیجر کی حیثیت سے یہی چیز درکار ہوتی ہے کہ جو آپ نے کہا ہے وہ دیکھنا ہے کہ اس پر عمل ہو رہا ہے یا نہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مہارت بڑھانے کے ساتھ ڈسپلن پر عمل بہت اہم ہے، مجھے زیادہ افسری نہیں جھاڑنا پڑ رہی، ایک ہی پیغام ہے کہ ڈسپلن میں رہیں، کوچز کی باتوں پر عمل کریں اور زیادہ سے زیادہ ٹریننگ سے فائدہ اٹھائیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مینز ٹیم کے ساتھ کے طور پر کرکٹ ٹیم نے کہا
پڑھیں:
عمر گل کا بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر ہونے کا امکان
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نئے بولنگ کوچ کی تلاش میں ہے کیونکہ بورڈ مبینہ طور پر موجودہ کوچ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمر گل اور سعید اجمل قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل اس عہدے کے لیے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر شان ٹیٹ بھی اس دوڑ میں شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ موجودہ بولنگ کوچ آندرے ایڈمز کو تبدیل کرنے پر غور کر رہا ہے کیوں کہ بورڈ ان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہے۔
مزید پڑھیے: بنگلہ دیش کے اہم بلے باز مشفق الرحیم کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر فروری 2026 تک کنٹریکٹ پر ہیں۔ واضح رہے کہ عمر گل پاکستان قومی ٹیم کے ساتھ کوچنگ کا تجربہ رکھتے ہیں اور افغانستان کے بولنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔
شان ٹیٹ اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آندرے ایڈمز بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم شان ٹیٹ عمر گل