ٹی20 سیریز کے ویلنگٹن ریجنل اسٹیڈیم میں آج کھیلے جا رہے پانچویں اور آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ڈراپ کیا گیا ہے جبکہ عمیر بن یوسف، عثمان خان، جہانداد خان، سفیان مقیم اور محمد علی کو شامل کیا گیا ہے۔

ٹیم میں کپتان سلمان علی آغا سمیت حسن نواز، عبدالصمد، شاداب خان اور حارث رؤف بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 5 میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو 3 ، ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے بدترین شکست دے دی

نیپئیر(نیوزڈیسک)3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی۔
نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ نیپیئر میں کھیلا گیا جہاں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
میزبان نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے، کیویز کی اننگز میں مارک چیپمین 132 کی شاندار اننگز کھیلی اور نمایاں رہے۔
نیوزی لینڈ کے 345 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپنر عبد اللہ شفیق اور عثمان خان نے کیا تاہم اوپننگ پارٹنر شپ ٹیم کیلئے زیادہ رنز بنانے میں ناکام رہی۔

اوپنر عثمان خان 39 اور عبد اللہ شفیق 36 رنز پر کیویز بولرز کا شکار ہوگئے جس کے بعد پاکستان کی تیسری وکٹ کپتان محمد رضوان کی صورت 30 رنز پر گرگئی۔
3 وکٹیں گرنے کے بعد قومی ٹیم کے بیٹسمین بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی تاہم بابر 83 گیندوں پر 78 بناکر آؤٹ ہوگئے۔

بابراعظم کے بعد قومی ٹیم کی ساری وکٹیں ایک کے بعد ایک کرتے گرتی چلی گئیں، طیب طاہر ایک، عرفان خان صفر، نسیم شاہ صفر ، حارث رؤف ایک، عاکف جاوید ایک اور محمد علی صفر پر آؤٹ ہوئے اور یوں پاکستان کی پوری ٹیم 44 ویں اوور میں 271 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے عرفان خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ حارث رؤف اور عاکف جاوید نے2،2، نسیم شاہ اور محمد علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ پہلے ون میں پاکستان کی جانب سے عاکف جاوید، محمد علی اور عثمان خان ڈیبیو کیا تھا۔نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں1-4 سے شکست دی تھی۔
پاکستان کے قرضوں کا حجم 73 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگیا

متعلقہ مضامین

  • پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے بدترین شکست دے دی
  • نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا میچ کیوں ہارے؟ کپتان محمد رضوان نے وجہ بتادی
  • نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • عاقب جاوید نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کے ون ڈے اسکواڈ پر پُراعتماد
  • انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل روہت شرما کا بڑا فیصلہ!
  • دورہ نیوزی لینڈ، قومی ٹی 20 سکواڈ کے 8 کھلاڑیوں نے ون ڈے اسکواڈ کو جوائن کرلیا
  • پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل کیوی ٹیم کو بڑا دھچکا
  • نیوزی لینڈ کو دھچکا، کپتان ٹام لیتھم پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے
  • ٹی20 میں کیویز سے بدترین شکست؛ کون کونسے پلئیرز ون ڈے کا حصہ بنے
  • ٹی20 پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری، کس پاکستانی کھلاڑی کی ترقی ہوئی؟