Express News:
2025-03-29@09:48:54 GMT

صائم ایوب سے متعلق اچھی خبر سامنے آگئی 

اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT

جنوبی افریقا کیخلاف انجری کا شکار ہوکر میگا ایونٹ سے باہر ہونیوالے قومی ٹیم کے نوجوان اوپنر صائم ایوب ری ہیب مکمل کرکے لاہور پہنچ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اوپنر صائم ایوب ری ہیب مکمل کرکے لاہور پہنچے ہیں جہاں انکا نیشنل کرکٹ اکیڈمی فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا۔
بعدازاں کرکٹر کراچی میں اپنے اہلِخانہ کے ساتھ عید منائیں گے۔

مزید پڑھیں: صائم ایوب، فخر زمان اسکواڈ میں کیوں نہیں، کیا پی ایس ایل کھیلیں گے؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں صائم ایوب کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے جبکہ برطانیہ سے آنے والی رپورٹس حوصلہ افزا ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ کیا صائم کی جگہ زلمی نے اس اوپنر کو اسکواڈ کا حصہ بنایا؟

یاد رہے کہ قومی کرکٹر صائم ایوب کے جنوبی افریقا کیخلاف ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے بعد پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر وہ لندن میں علاج کرا رہے تھے۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: صائم ایوب

پڑھیں:

امام الحق کو پہلے ون ڈے میں کیوں پلئینگ الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا؟

قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق کو نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پلئینگ الیون کا حصہ نہ بنانے کی وجہ سامنے آگئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اوپنر امام الحق کو گزشتہ روز پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث انہیں پلئینگ الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

امام الحق کو ٹریننگ سیشن کے دوران پاؤں پر گیند لگی تھی جس کے باعث انکے ٹشوز پر چوٹ آئی تھی۔

مزید پڑھیں: اپنے ہی ملک کیخلاف ڈیبیو پر تیز ترین نصف سینچری جڑدی

اوپنر کی انجری کا اسکین کروایا گیا ہے تاہم رپورٹس سامنے آنے کے بعد مزید اَپ ڈیٹس فراہم کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: پہلا ون ڈے؛ پاکستانی بالرز نے ایک اور ناپسندیدہ ریکارڈ بنواڈالا

واضح رہے کہ امام الحق نے چیمپئینز ٹرافی 2025 فخر زمان کی انجری کے بعد اسکواڈ میں واپسی کی تھی۔
 

متعلقہ مضامین

  • امام الحق کو پہلے ون ڈے میں کیوں پلئینگ الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا؟
  • صائم ایوب پی ایس ایل 10 کا حصہ ہونگے یا نہیں؟
  • صائم ایوب کے مستقبل کا فیصلہ کب ہوگا؟
  • صائم ایوب انگلینڈ میں علاج مکمل کرانے کے بعد پاکستان پہنچ گئے
  • اوپنر بلے باز حسن نواز نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا
  • صائم ایوب ری ہیب مکمل کر کے لاہور پہنچ گئے، فٹنس ٹیسٹ ہو گا
  • صائم ایوب علاج مکمل ہونے کے بعد لندن سے پاکستان پہنچ گئے
  • علیمہ خان سے 5 گھنٹے تفتیش، پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور عمران خان کے ذاتی اکاؤنٹ سے متعلق پوچھ گچھ
  • علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ، پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاونٹس اور عمران خان کے ذاتی اکاونٹ سے متعلق پوچھ گچھ
  • علیمہ خان سے پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاونٹس اور عمران خان کے ذاتی اکاونٹ سے متعلق پوچھ گچھ