جماعتِ اسلامی کا میئر ہوتا تو کراچی کی صورتِحال مختلف ہوتی: منعم ظفر
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر—فائل فوٹو
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے حیدری مارکیٹ کا دورہ کیا ہے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفر نے کہا کہ حیدری مارکیٹ کی سڑکوں کی مرمت اور سیوریج کے مسائل حل کروائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جماعتِ اسلامی کا میئر ہوتا تو کراچی شہر کی صورتِ حال مختلف ہوتی۔
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے گزشتہ روز ملیر ہالٹ پر پیش آنے والے افسوس ناک واقعے پر ردِ عمل کے اظہار کیا ہے۔
منعم ظفر نے کہا کہ 9 ٹاؤنز میں تاریخی اور ترقیاتی کام کروائے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنہوں نے تعلیم کو تباہ کیا انہیں قومی اسمبلی کی نشستیں دے دی گئیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
گورنر سندھ نے میئر کراچی سے متعلق مفتی تقی عثمانی سے فتویٰ مانگ لیا
اپنے خط میں گورنر سندھ نے دریافت کیا کہ میئر کراچی کھلے عام سحر و افطار کا مذاق اڑا رہے ہیں، اس حوالے سے اسلام نے کیا حکم دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سحر و افطار سے متعلق پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے بیانات پر مفتی تقی عثمانی سے فتویٰ مانگ لیا۔ تفصیلات کے مطابق میئر کراچی اور گورنر سندھ کے درمیان ان دنوں بیان بازی جاری ہے اور دونوں ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کر رہے ہیں۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کا کام سحری یا افطاری کروانا نہیں اور اس طرح سے قوم اور مفلسی کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔ دوسری طرف گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا ماننا ہے کہ رمضان المبارک میں شہریوں کو افطار کروانا اعزاز ہے اور اس کی تعلیمات دین اسلام نے بھی دی ہیں۔ دونوں جانب سے جواب الجواب کا سلسلہ جاری ہے، تو اسی دوران گورنر سندھ نے مفتی تقی عثمانی کو خط لکھ کر میئر کراچی کے حوالے سے فتویٰ مانگ لیا۔ اپنے خط میں انہوں نے دریافت کیا کہ میئر کراچی کھلے عام سحر و افطار کا مذاق اڑا رہے ہیں، اس حوالے سے اسلام نے کیا حکم دیا ہے۔