ریاض:

روس اور یوکرین نے بحیرہ اسود میں محفوظ بحری آمدورفت یقینی بنانے اور ایک دوسرے کی توانائی تنصیبات پر حملے نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ معاہدہ امریکا کے زیر اہتمام ریاض مذاکرات کے دوران طے پایا، جس میں دونوں ممالک نے 30 روز کے لیے عارضی جنگ بندی پر بھی رضامندی ظاہر کی۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق، امریکا نے زرعی اور کھاد کی برآمدات کے لیے روس کی عالمی منڈیوں تک رسائی بحال کرانے میں مدد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ریاض میں اہم مذاکرات، کیا یوکرین جنگ کے خاتمے کا وقت قریب آ گیا؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے معاملے میں بہت پیش رفت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  روس نے یوکرینی توانائی انفراسٹرکچر پر حملے نہ کرنے کی پختہ یقین دہانی بھی کرائی ہے جبکہ امریکا پائیدار امن کے حصول کے لیے بات چیت میں سہولت فراہم کرتا رہے گا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع شہید

غزہ: اسرائیل کے فضائی حملے میں حماس کے مرکزی ترجمان عبداللطیف القانوع شہید ہو گئے۔ حماس سے منسلک میڈیا کے مطابق یہ حملہ جبالیا میں ان کے خیمے کو نشانہ بنا کر کیا گیا، جس میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔

غزہ میں طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی حملے میں کم از کم چھ افراد غزہ شہر میں جبکہ ایک خان یونس میں مارا گیا۔ اسرائیلی کارروائیوں میں حالیہ دنوں میں حماس کے کئی اہم رہنما مارے جا چکے ہیں، جن میں اسماعیل برہوم اور صلاح بردویل بھی شامل ہیں۔

گزشتہ ہفتے اسرائیل نے دو ماہ پرانی جنگ بندی ختم کر کے بمباری اور زمینی کارروائیوں کا آغاز کیا، جس کے بعد غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق 18 مارچ سے اب تک 830 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

اسرائیل اور حماس ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگا رہے ہیں۔ اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ حماس کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کی مخالفت کے بعد حملے کیے گئے، جبکہ حماس نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ یہ حملے جنگ بندی کے مستقل معاہدے کو ناکام بنانے کی کوشش ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • روس پر عائد پابندیاں برقرار رہیں گی، یورپی رہنما متفق
  • روس اور یوکرین کی جنگ بندی پر پاکستان کا خیرمقدم
  • پاکستان کا یوکرین تنازع کے خاتمے کیلئے مذاکرات پر زور، محدود جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم
  • اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع شہید
  • پاکستان کا یوکرین تنازع کے خاتمے کیلیے مذاکرات پر زور، محدود جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم
  • یوکرین جنگ: ماسکو اور کییف بحیرہ اسود میں جنگ بندی پر متفق
  • روس اور یوکرین بحیرہ اسود میں جنگ بندی پر متفق ہوگئے
  • روس اور یوکرین بحیرہ اسود میں آزادانہ جہاز رانی پر متفق، امریکا
  • سعودی عرب میں روس۔امریکا مذاکرات 12 گھنٹے کی گفتگو کے بعد ختم، اعلامیہ جلد متوقع