فائل فوٹو

جنوبی وزیرستان میں تورہ گولہ کے علاقے میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

ڈی پی او کے مطابق شہید پولیس اہلکار عمران پولیس لائن وانا میں تعینات تھا۔

دوسری جانب ٹانک میں ڈیورنڈ گیٹ کے قریب پولیس چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔

ڈی آئی خان رتہ کلاچی میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ایک حملہ اور ہلاک ہوگیا۔

ادھر کرک میں بہادر خیل کے پہاڑی سلسلے میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کو تباہ کردیا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کینیا میں دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ، 6 اہلکار ہلاک، 4 زخمی

کینیا میں دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ، 6 اہلکار ہلاک، 4 زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز

کینیا کے مشرقی علاقے گارسا کاؤنٹی میں ایک دہشت گرد حملے میں 6 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ صومالیہ سے متصل سرحد پر مشرقی کاؤنٹی گاریسا میں انتہا پسند تنظیم کے جنگجوؤں نے حملہ کیا اور یہ دہشت گرد صومالیہ کی القاعدہ کی اتحادی تنظیم الشباب سے تعلق رکھتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دہشت گرد تنطیم الشباب سرحد پار کرکے مذکورہ علاقے میں فوج اور شہریوں دونوں کو نشانہ بناتی ہے، الشباب کے دہشت گردوں نے علی الصبح ایک کیمپ پر دھاوا بول دیا جہاں پولیس کے اہلکار موجود تھے اور وہاں اسلحہ بھی موجود تھا۔

پولیس نے بتایا کہ اس حملے میں 6 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے اور مزید 4 اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ الشباب کئی برسوں سے صومالیہ کی مرکزی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے لڑ رہی ہے تاکہ وہ اپنی حکومت قائم کرسکے۔

متعلقہ مضامین

  • ہنگو: سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر ہلاک
  • ہنگو میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
  • ہنگو میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
  • ڈی آئی خان: ہنگو میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید 
  • ڈی آئی خان: ہنگو میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
  • ڈی آئی خان: ہنگو میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
  • کینیا میں دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ، 6 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
  • پشین میں پولیس لائن پر دستی بم حملہ 
  • خیبرپختونخوا: دہشتگردوں کے خلاف کارروائی، ٹھکانے نذر آتش، کیا کلین اپ آپریشن شروع ہوگیا؟