سندھ حکومت نے کراچی میں ٹینکرز کو قتل کا لائسنس دے دیا ہے، آفاق احمد
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
کراچی:
مہاجر قومی مومنٹ (ایم کیو ایم حقیقی) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے شہر کو مافیاز کے حوالے کرکے ٹینکرز کو قتل کا لائسنس دے دیا ہے، شہرکا ہرتھانہ بکتا ہے۔
کراچی میں اپنی رہائشگاہ پرپریس کانفرنس کرتے ہوئے مہاجر قومی مومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کا کہناتھا کہ پیپلز پارٹی نے سسٹم کے نام پر رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے، شہرکا ہرتھانہ بکتا ہے، شہر کی ہرچیز بک رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر پیپلز پارٹی کی سازش ہوتی ہے، جو لوگ گرفتاری سے بچنے کے لئے پیپلز پارٹی میں گئے وہ واپس اپنی جماعت میں آئیں، کل ملیر ہالٹ پر ایک دل خراش واقعہ پیش آیا، واٹر ٹینکرنے تین جانیں لے لی۔
انہوں نے کہا کہ ٹینکرزکو شہریوں کے قتل کا لائسنس سندھ حکومت نے دیا ہے، شہرمیں بنیادی سہولیات ناپید ہوچکی ہیں،ٹیکس دینےکے باوجود پانی خریدنا پڑتا ہے، پانی ہمارا ہے لیکن چوری کرکے بیچا جارہاہے۔
آفاق احمد نے دعویٰ کیا کہ جنوری سے اب تک 241 افراد ٹریفک حادثات میں لقمہ اجل بن گئے، ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ کو مالی مدد فراہم کی جائے۔
آفاق احمد نے کہا کہ 12 اپریل کو مظاہرے عوام اپنے حق کے آواز بلند کرنے کے لیئے گھروں سے نکلیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کی قیادت صادق وامین نہیں رہی، کاشف سعید شیخ
عشائیہ سے خطاب کے دوران امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ صدر زرداری نے پارلیمنٹ کے مشرکہ اجلاس میں خطاب میں وفاق سے کینال منصوبہ واپس لینے کا مطالبہ کرکے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا، آئین میں یہ لکھا ہوا ہے کہ جو جھوٹ بولے وہ صادق و امین نہیں ہوسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت صادق وامین نہیں رہی، وہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے پر سندھ کے عوام سے جھوٹ بولتے رہے مگر صدر زرداری نے پارلیمنٹ کے مشرکہ اجلاس میں خطاب میں وفاق سے کینال منصوبہ واپس لینے کا مطالبہ کرکے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا، آئین میں یہ لکھا ہوا ہے کہ جو جھوٹ بولے وہ صادق و امین نہیں ہوسکتا، حکومتیں احتجاج نہیں بلکہ اقدامات کرتی ہیں، اگر واقعی پیپلز پارٹی سندھ کے ساتھ مخلص ہے تو فوری طور پر وفاقی حکومت سے علیحدگی، صدارت سینٹ وزراءاعلیٰ گورنر شپ سے مستعفی ہوجائیں، حکومت کے مزے بھی لوٹیں گے اور مخالفت کی ڈرامے بازی بھی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، احتجاج تو بے اختیار اپوزیشن کرتی ہے، پیپلز پارٹی کا کینال مخالف بیانات اور احتجاج فیس سیونگ اور مگرمچھ کے آنسو کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کے دوران کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کے پی اور بلوچستان میں ویسے ہی حالات تشویشناک ہیں کینال بناکر سندھ کو بھی بغاوت پر مجبورکیا جارہا ہے، بجلی اور گیس کے بلوں پر ظالمانہ ٹیکسز مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی قیادت میں عید کے بعد عوامی تحریک چلائے گی، جس میں لانگ مارچ اور گورنر وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنے بھی شامل ہیں، حکمرانوں کی نااہلی و غلط پالیسوں کی وجہ سے پورا ملک بدامنی اور سندھ میں ڈاکوؤں کا راج ہے، دریائے سندھ پر کینال بنانے سے لیکر کارونجھرپھاڑ کی کٹائی اور سندھ میں ڈاکو راج تک پیپلز پارٹی سہولتکاری کا کردار ادا کرہی ہے جس کو تاریخ اورسندھ کے عوام ہرگز معاف نہیں کریں گے، کئی سالوں سے دریائے سندھ کا پانی انڈس ڈیلٹا نہ پہنچنے کی وجہ سے سندھ کی لاکھوں ایکڑ زمین سمندر برد ہوچکی ہے، سندھ زرعی صوبہ ہے مگر یہاں کراچی، سکھر سمیت کئی شہروں کے لوگ پینے کے پانی کے لیے بھی پریشان ہیں۔