ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مارچ2025ء) سعودی عرب والے عید سے قبل طوفانی بارشوں کیلئے تیار ہو جائیں، مملکت کے کئی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ، ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے مملکت کے بیشترعلاقوں میں 28 مارچ تک شدید بارش کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے بیان میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھیں۔ سیلاب سے متاثرہ مقامات، وادیوں اور نشیبی مقامات سے دور رہیں ۔ ایسے مقامات پر جہاں بارش کا پانی جمع ہو تیراکی سے گریز کریں۔ شہری دفاع کا کہناتھاکہ موسمی تبدیلی کے حوالے سے تازہ ترین معلومات کیلئے سرکاری چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نظر رکھی جائے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ مکہ ریجن میں درمیانے درجے سے شدید بارش متوقع ہے جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ اسی طرح کی صورتحال باحہ، عسیر اور جازان ریجن میں بھی متوقع ہے، نجران ریجن میں درمیانے درجے جبکہ مدینہ ریجن میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
                                                                             
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

رواں سال حج کرنے والے خبردار،سعودی حکومت نے لازمی شرط کا اعلان کردیا

رواں سال حج کرنے والے خبردار،سعودی حکومت نے لازمی شرط کا اعلان کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز

جدہ(سب نیوز) سعودی حکومت نے حج 2025 کے لیے میننجائٹس ویکسین کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق، تمام ملکی اور غیرملکی عازمین کو ویکسینیشن کرانا ہوگی، بصورت دیگر انہیں حج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ویکسین کے بغیر کسی بھی شخص کو حج پیکج بک کرنے یا رجسٹریشن کرانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ اقدام دوران حج متعدی بیماریوں کے پھیلاو کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔وزارت نے واضح کیا کہ میننجائٹس ایک سنگین بیماری ہے جو رش والی جگہوں پر تیزی سے پھیل سکتی ہے، اس لیے حج جیسے بڑے اجتماع کے دوران اس سے بچا کے لیے ویکسینیشن انتہائی ضروری ہے۔
سعودی حکومت کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت میں آیا ہے جب حج 2025 کی تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے، اور پاکستان سمیت مختلف ممالک کے ساتھ حج معاہدے طے پا رہے ہیں۔عازمین حج کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ وقت سے پہلے ویکسین لگوالیں تاکہ ان کی رجسٹریشن میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔

متعلقہ مضامین

  • ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر کے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری
  • معمول سے کم بارشوں کے باعث تربیلا اور منگلا ڈیمز میں پانی کی شدید کمی، خشک سالی کا الرٹ جاری
  • حجاز مقدس کیلئے حج پروازوں کے آغاز کی تاریخ سامنے آگئی
  • رواں سال حج کرنے والے خبردار،سعودی حکومت نے لازمی شرط کا اعلان کردیا
  • ایوانِ صدر میں تقریب؛ ملکی دفاع میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے فوجی افسران کو اعزازات سے نوازا گیا
  • کریک ڈاؤن میں تیزی، یو اے ای میں وزٹ ویزہ والوں کیلئے وارننگ جاری
  • رمضان المبارک کے آخری عشرے میں بارشوں بارے الرٹ جاری
  • عید سے قبل بارشوں کے نئے سلسلے کا امکان، بادل کن علاقوں میں برسیں گے؟
  • بغیرلائسنس گاڑی چلانےوالےہو جائیں ہوشیار ! بڑی خبر آگئی