ڈیرہ اسماعیل خان، حمایت مظلومین کانفرنس
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہمیں فرقوں اور مسالک کی بجائے اسلام اور مسلمانوں کی بات کرنی چاہیے، مسلمان پر مسلمان کا تحفظ فرض ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
ڈیرہ اسماعیل خان میں حمایت مظلومین کانفرنس کا انعقاد

اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان ڈیرہ اسماعیل کے زیر اہتمام کوٹلی امام حسینؑ میں سیدنا علی المرتضٰی کے یوم شہادت کے سلسلے میں حمایت مظلومین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں شیعہ، سنی مکاتب فکر کے علماء و افراد نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہمیں فرقوں اور مسالک کی بجائے اسلام اور مسلمانوں کی بات کرنی چاہیے، مسلمان پر مسلمان کا تحفظ فرض ہے، مسلمان ظلم و جبر کا شکار اور ہم فرقوں، مسلکوں اور قومیتوں و زبانوں کی بنیاد پر تقسیم ہیں۔ مسجد اقصٰی ہمیں مدد کے لیے پکار رہی ہے، فلسطینی مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، ہمیں ان کی مدد کرنی چاہیے، افسوس ہم اغیار کی سازشوں کا شکار ہیں۔.
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
عید پر “سوغاتِ مودی” سے 32 لاکھ مسلمان مستفید ہوسکیں گے
بھارت کے وزیرِاعظم نریندر مودی نے عیدالفطر کے موقع پر مسلمانوں کے لیے خصوصی “سوغاتِ مودی” پیکیج تیار کیا ہے جس سے مجموعی طور پر 32 لاکھ مسلمان مستفید ہوسکیں گے۔
بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے عیدالفطر پر غریب مسلمانوں کے لیے خصوصی کِٹ پیکیج تیار کیا ہے جس کی مدد سے وہ عید کی بہتر تیاری کرنے کے قابل ہوسکیں گے۔ اس خصوصی پیکیج کے تحت 32 لاکھ مسلمانوں کو جو پیکٹ دیے جائیں گے اُس میں خشک میوہ، کھانا، سویاں، کپڑے، رومال اور دیگر اشیا شامل ہوں گی۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے 32 ہزار کارکن 32 ہزار ہزار مساجد میں یہ عید گفٹ تقسیم کریں گے۔ دیگر اقلیتوں کے تہواروں مثلاً گڈ فرائیڈے اور نوروز وغیرہ پر بھی اِسی پروگرام کے تحت تحائف تقسیم کیے جائیں گے۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اِسی سال بہار اسمبلی کے انتخابات ہونے والے ہیں۔ اس پیکیج کا مقصد بظاہر یہی ہے کہ اسمبلی الیکشن کے لیے مسلمانوں کی ہمدردیاں حاصل کی جائیں۔ بی جے پی مائنورٹی مورچا کے سربراہ جمال صدیقی کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم نریندر مودی تمام اقلیتوں کے تہواروں پر اُن کی خوشی میں شریک ہوتے ہیں۔