توہین مذہب کا الزام ثابت، 5 مجرمان کو سزائے موت اور عمر قید
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
علامتی فوٹو
راولپنڈی کی سیشن عدالت نے توہین مذہب کا الزام ثابت ہونے پر 5 مجرمان کو سزائے موت اور عمر قید کی سزا سنادی۔
مجرمان کو پیکا ایکٹ کے تحت 7-7 سال قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔
عدالت نے مجرمان کو 295 سی میں سزائے موت اور 10-10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی۔
مجرمان کو 295 بی میں عمر قید، 295 اے میں 10-10 سال قید اور ایک لاکھ روپے فی کس جرمانہ کیا گیا۔
عدالت نے مجرمان کو 298 اے میں 3-3 سال قید اور 1، 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
توہین مذہب کا مقدمہ 15 ستمبر 2023 کو سائبر کرائم راولپنڈی سرکل نے درج کیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: لاکھ روپے مجرمان کو کی سزا
پڑھیں:
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا، قیمت 3 لاکھ 18 ہزار 600 روپے ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے اور 10 گرام کی قیمت میں 515 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔
ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق اضافے کے بعد1 تولہ سونا 3 لاکھ 18 ہزار 600 روپے اور 10 گرام کی قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 148 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ میں 5 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا ہے اور قیمت 3 ہزار 27 ڈالر ہوگئی ہے۔