آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے والدہ کی نماز جنازہ خود پڑھائی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز

راولپنڈی (سب نیوز)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اپنی والدہ کی نماز جنازہ خود پڑھائی، نماز جنازہ میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف سمیت اعلی عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔نماز جنازہ کے موقع پر ملکی قیادت نے جنرل عاصم منیر سے تعزیت کا اظہار کیا اور ان کی والدہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ جنازے میں سینئر سیاسی و عسکری شخصیات کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
صدرآصف زرداری نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کی وفات پراظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں لواحقین کیساتھ ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والِدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعظم نے مرحومہ کے لیے بلندی درجات کی دعا کی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: آرمی چیف جنرل عاصم منیر والدہ کی نماز جنازہ

پڑھیں:

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ انتقال کرگئیں

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مارچ 2025ء ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کی والدہ انتقال کرگئیں۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کی والدہ گزشتہ شب قضائے الٰہی سے وفات پاگئیں، مرحومہ کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کی جائے گی، نماز جنازہ میں صدر، وزیراعظم ، وفاقی وزرا، ارکان پارلیمنٹ سمیت مسلح افواج کے افسران اور جنرل عاصم منیر کے خاندان کے افراد شرکت کریں گے۔

بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ حکومتی شخصیات نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، اس حوالے سے صدر مملکت نے کہا کہ میں ان کے غم میں برابر کا شریک ہوں، انہوں نے مرحومہ کے لیے بلند درجات اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ’سوگوار خاندان کے دکھ میں ہم برابر کے شریک ہیں اور مرحومہ کے لیے بلند درجات کی دعا ہے‘، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی آرمی چیف اور ان کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا، سپیکر نے کہا کہ ’والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں، ان کا بچھڑنا ایک ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے، غم اور دکھ کی اس گھڑی میں سید عاصم منیر اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور اہلخانہ کو صبر جمیل عطا کرے‘۔

اسی طرح وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی اس غمگین موقع پر جنرل سید عاصم منیر اور ان کے خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحومہ کی بلندی درجات کی دعا کی، وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا کہ ’والدہ کی وفات ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، اللہ تعالیٰ جنرل عاصم منیر اور ان کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے‘۔

علاوہ ازیں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے آرمی چیف کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور سوگوارخاندان سے اظہار ہمدردی و تعزیت کی جب کہ جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اظہار تعزیت کی اور کہا کہ ’اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے، دکھ کی اس گھڑی میں جنرل سید عاصم منیر اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں‘۔

متعلقہ مضامین

  • آرمی چیف کی والدہ انتقال کر گئیں، جنرل عاصم نے نماز جنازہ خود پڑھائی: صدر، وزیراعظم، نوازشریف دیگر کی شرکت
  • جنرل عاصم منیر کی والدہ کی نماز جنازہ ادا، آرمی چیف نے خود نماز پڑھائی
  • راولپنڈی: آرمی چیف کی والدہ کی نماز جنازہ ادا، صدر، وزیراعظم اور نواز شریف سمیت دیگر کی شرکت
  • آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کی نماز جنازہ اداکر دی گئی ، صدر مملکت ، وزیر اعظم ، صدر (ن )لیگ نواز شریف، عسکری حکام اور اہم شخصیات کی شرکت
  • آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی والدہ کی نماز جنازہ ادا، آرمی چیف نے نماز جنازہ خود پڑھائی
  • آرمی چیف کی والدہ ماجدہ کی نماز جنازہ ادا؛ اہم شخصیات کی شرکت
  • آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے والدہ کی نماز جنازہ خود پڑھائی،صدراوروزیراعظم کی شرکت
  • آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ انتقال کرگئیں
  • آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ وفات پا گئیں