اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں گزشتہ کچھ عرصے سے وقتاً فوقتاً سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی جبکہ ماہرین کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان میں سولر مارکیٹ کریش کر گئی ہے۔ سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی کے بعد سولر پینل لگوا لینے کے حوالے سے عوام کی دلچسپی بھی دیکھی گئی۔

انجینئیر محمد حمزہ رفیع کا کہنا تھا کہ سولر پینل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے اور اس کمی کی وجہ حکومت کی نیٹ میٹرنگ پالیسی میں ترمیم ہے، اس پالیسی کے بعد ڈیمانڈ میں کمی واقع ہوئی ہے۔ جبکہ پاکستان میں سپلائی کافی زیادہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سولر پینلز کی قیمتوں میں 5 روپے فی واٹ کے حساب سے کمی ہوئی ہے اور عید کے بعد سولر پینلز کی قیمت میں مزید 2 سے 3 روپے فی واٹ کمی کی توقع کی جا رہی ہے، حکومت کی نیٹ میٹرنے پالیسی نے سولر صارفین کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے،جو صارفین نیٹ میٹرنگ سے ریلیف حاصل کر رہے تھے ان سمیت نئے سولر صارفین کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے، جس نے سولر پینلز کی مارکیٹ کو نقصان پہنچایا ہے۔

چیئرمین پاکستان سولر ایسوسی ایشن وقاص ایچ موسیٰ نے بتایا کہ سولر پینلز کی قیمتوں میں کچھ کمی ہوئی ہے, لیکن یہ سیزنل ہوتی ہے کیونکہ 1 سے 2 روپے اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے، ابھی چونکہ پاکستان میں رمضان چل رہا ہے اور رمضان میں سولر کا کام ٹھنڈا ہی ہوتا ہے، جس کی وجہ سے قیمتوں میں کمی آ جاتی ہے۔

امید کی جا رہی ہے کہ رمضان کے بعد یہ قیمت دوبارہ اوپر چلی جائے گی، بہت زیادہ قیمت اوپر جانے کی توقع تو نہیں ہے، بس معمولی اضافہ ہوگا، اس کی ایک خاص وجہ چائنا میں سولر پینل کی قیمتوں میں کمی بھی ہے۔

ڈائریکٹر ری انرجی شرجیل احمد سلہری کا کہنا تھا کہ سولر پینل کی قیمتوں میں قریباً 7 سے 8 فیصد تک کی کمی ہوئی ہے اور اس کی وجہ سولر پینلز کی بہت بڑی تعداد میں امپورٹ ہے اور دوسرا چائینیز نیو ایئر کی آنے والی چھٹیاں بھی ایک وجہ ہیں۔
مزیدپڑھیں:’گراؤنڈ میں کم مار پڑ رہی ہے جو باہر بھی خوفزدہ کیا جارہا ہے‘، پاکستانی ٹیم کے ہاکا ڈانس دیکھنے پر صارفین کے تبصرے

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سولر پینلز کی قیمتوں میں قیمتوں میں کمی کہ سولر پینل پاکستان میں کمی ہوئی ہے میں سولر کے بعد ہے اور

پڑھیں:

عوام کو بجلی کی قیمتوں میں مزید ریلیف فراہم کریں گے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاور سیکٹر میں اصلاحات کی بدولت عوام کو بجلی کی قیمتوں میں  مزید ریلیف فراہم کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاور ڈویژن کے امور پر اہم جائزہ اجلاس ہوا .جس میں وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو سولرآئزیشن پالیسی کے حوالے سے عوام میں پائے جانے والے تمام ابہام کو حقائق اور اعدادوشمار کی بنیاد پر دور کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ قابل تجدید توانائی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے، شمسی توانائی کے حوالے سے حکومت کی پالیسی اور ترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔شہباز شریف نے کہا کہ جینریشن کمپنیوں کے خاتمے (liquidation) کے حوالے سے تمام تر قانونی اور دیگر امور جلد از جلد طے کیے جائیں۔وزیراعظم نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز تر کرنے کی ہدایت دیتے ہئے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے ایک جامع اور مؤثر حکمت عملی کے تحت پیکج تیار کیا جا رہا ہے جس کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاور سیکٹر میں اصلاحات کی بدولت عوام کو بجلی کی قیمتوں میں  مزید ریلیف فراہم کریں گے۔توانائی کے شعبے کے حوالے جامع حکمت عملی کے لئے وزیراعظم نے پاور ڈویژن، آبی وسائل ڈویژن اور پیٹرولیم ڈویژن میں ہم آہنگی مزید بہتر کرنے کی بھی ہدایت دی۔اجلاس میں وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد لغاری، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔اس کے علاوہ وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ اور وزیراعظم کے مشیر محمد علی بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کتنا مہنگا ہوا؟
  • عیدالفطر پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
  • اپریل میں مہنگائی مزید بڑھنے کا امکان
  • پاکستان میں سولر مارکیٹ کریش کر گئی ,مزید بڑی کمی
  • نیٹ میٹرنگ پالیسی میں ترامیم کے بعد سولر پینل کی قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟
  • کریک ڈاؤن، ایک دن میں چینی 9 روپے فی کلو سستی
  • سونے کی قیمت میں آج مزید اضافہ
  • ملک میں چینی کا کوئی بحران نہیں، افواہوں کا مقصد بے یقینی پیدا کرنا ہے، رانا تنویر حسین
  • عوام کو بجلی کی قیمتوں میں مزید ریلیف فراہم کریں گے: وزیراعظم