بینک فراڈ : نادیہ خان کے شوہر سے متعلق مزید انکشافات سامنے آگئے
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
کراچی:
نجی بینک کے سابق سی ای او عاطف خان کے مبینہ فراڈ کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آگئے، ملزم نے اہلیہ کے علاوہ پانچ دیگر افراد کو بھی رقومات منتقل کیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مالی فراڈ اورمالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ایف آئی اے کے عبوری چالان میں کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ ملزم عاطف خان نے اپنی اہلیہ نادیہ خان کے علاوہ دیگر پانچ افراد کے اکاؤنٹس میں بھی 3 کروڑ روپے سے زائد رقم منتقل کی۔
عاطف خان نے قوانین کے خلاف کمپنی فنڈز سے خریدے گئے شئیرز کی مد میں 3 کروڑ 14 لاکھ روپے سے زائد کا منافع حاصل کیا۔ عاطف خان نے اپنی مدت ملازمت میں کمپنی سے پرسنل ٹریڈنگ کی مد میں ایک ارب سے زائد کی رقم حاصل کی۔
مذکورہ رقم کی مد میں عاطف خان نے 539 ملین روپے تاحال کمپنی کو ادا نہیں کیے۔ کمپنی کے سابق سی ایف او فیصل شیخ اور امتیاز چنہ نے عاطف خان کے مبینہ فراڈ اور مالی بے ضابطگیوں کو چھپانے میں مدد کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خان کے
پڑھیں:
دریائے سندھ میں پانی کے زائد نقصانات سے ملک میں پانی کی قلت مزید سنگین
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کو ایک خط میں کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے انڈس اسٹیم واٹر نقصانات اور کوٹری کے نیچے پانی کے اخراج نے پانی کی قلت کی صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ 21 مارچ 2025 کو ارسا کو لکھے گئے اپنے خط میں پنجاب محکمہ آبپاشی نے نشاندہی کی ہے کہ دریائے سندھ کے مرکزی دھارے میں غیر متوقع طور پر زیادہ پانی کے نقصانات اور کوٹری پر بڑھتے ہوئے بہاؤ نے موجودہ صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ اس کے نتیجے میں ایسی قلت پیدا ہوگئی ہے جو پانی کے نگران ادارے کی متوقع کمی سے بھی بڑھ گئی ہے۔ پنجاب حکومت نے ارسا سے درخواست کی ہے کہ وہ انڈس پر ٹی پی (تونسہ-پنجند) لنک کو کھولے تاکہ تھل اور پنجند نہروں کو پانی فراہم کیا جا سکے۔ اس وقت پنجاب کو ٹی پی لنک، مظفرگڑھ اور ڈیرہ غازی خان نہروں سے پانی کا کوئی اخراج نہیں مل رہا۔ محکمہ آبپاشی پنجاب کے ڈائریکٹر ریگولیشن نے اپنے خط میں یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ 31 مارچ 2025 تک دریائے سندھ کے مرکزی دھارے میں حقیقی پانی کے نقصانات اور کوٹری ڈاؤن اسٹریم پر پانی کے اخراج نے اس کمی سے زیادہ قلت پیدا کی جو ارسا نے حساب لگائی تھی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ دریائے سندھ کے مرکزی دھارے میں حقیقی پانی کے نقصانات 1.20 ایم اے ایف کے متوقع نقصان کے مقابلے میں بڑھ کر 1.60 ایم اے ایف تک پہنچ گئے ہیں۔
Post Views: 1