اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی ٹیم اس وقت نیوزی لینڈ کے دورے پر ہے جہاں ایک طرف کرکٹ کھیلی جا رہی ہے وہیں پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویلنگٹن میں پاکستانی ہائی کمشنر کی جانب منعقدہ یوم پاکستان کی تقریب میں تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں طلبہ نے روایتی ڈانس ’ہاکا‘ پیش کیا جس سے تمام کھلاڑی محظوظ ہوئے اور ڈانس کی ویڈیوز بھی بناتے نظر آئے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے گئے۔ ابراہیم اعوان لکھتے ہیں کہ شاہین اور شاداب خان کو دیکھ کر ماؤری قبیلہ بھی خوش نہیں ہے۔ راجہ آفریدی نے لکھا کہ طلبا سلمان آغا اور شاہین پر غصہ کر رہے ہیں۔

فرہاد کشمیری نے طنزاً لکھا کہ گراؤنڈ میں تھوڑی مار پڑ رہی ہے جو ادھر بھی خوفزدہ کیا جا رہا ہے۔ تو ایک صارف نے کہا کہ یہ نیوزی لینڈ کا روایتی رقص ہے ان کے کلچر کا مذاق نہ بنایا جائے۔

ایک صارف نے لکھا کہ پاکستانی ٹیم کے لیے یہ سزا کافی ہے جو وہ دیکھ رہے ہیں، فرقان خان نے کہا کہ شاہین کے 4 اوورز دیکھنے کے بعد پاکستانیوں کا ردعمل بھی کچھ ایسا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی نیوزی لینڈ کی مقامی ماؤری قبائل سے تعلق رکھنے والے قانون سازوں کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی جنہوں نے پارلیمنٹ میں ایک متنازع بل کے خلاف ڈرامائی انداز میں احتجاج کیا اور اس بل پر ووٹنگ کو روکنے کے لیے روایتی ہاکا رقص شروع کر دیا۔

ہاکا رقص نیوزی لینڈ کے قدیم ثقافتی تہذیب ماؤری سے ماخوذ ہے۔ یہ ایک وضع رقص ہوتا ہے جو عام طور پر گروپ کی شکل میں کیا جاتا ہے۔ اس رقص کے دوران لوگ چہرے پر جوشیلے اثرات کے ساتھ پاؤں کی تھاپ پر پورے جوش کے ساتھ مخصوص الفاظ بولتے ہیں۔

قدیم ماؤری ثقافت میں یہ رقص عام طور پر جنگی حالات کے پیش نظر جوش بڑھانے کے واسطے کیا جاتا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ اسے مخصوص مہمانوں، عظیم کارناموں، واقعات اور آخری رسومات پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بھی کیا جاتا تھا۔

اس قدیم روایت کو پہلی بار 1888 میں نیوزی لینڈ کی مقامی فٹ بال ٹیم کی جانب سے میچ سے پہلے تماشائیوں کے سامنے پرفارم کیا گیا اور کہا جاتا ہے کہ اسی اقدام سے اس رقص کو دوبارہ ایک نئی زندگی ملی جبکہ اکیسویں صدی میں یہ روایت اس قدر مقبول ہوچکی ہے کہ اس تہذیب کو یونیورسٹیوں میں باقاعدہ ایک موضوع کے طور پر نہ صرف پڑھایا جاتا ہے بلکہ یہ رقص سیکھایا بھی جاتا ہے۔
مزیدپڑھیں:گھروں میں سولر سسٹم کے بجائے ونڈ پاور سسٹم لگانا کتنا مفید ہے؟

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ جاتا ہے

پڑھیں:

چوتھا ٹی 20: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 221 رنز کا ہدف

نیوزی لینڈ نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کو جیت کے لیے 221 رنز کا ہدف دے دیا۔

ماؤنٹ مانگا نوئی میں کھیلے جانے والے میچ میں کیوی بلے بازوں نے ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 59 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، میزبان ٹیم نے 3.5 اوورز میں ہی 50 رنز بٹور لیے۔

حارث رؤف نے اپنے پہلے اوور کی پہلی گیند پر 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 22 گیندوں پر44 رنز بنانے والے ٹم سیفرٹ کو خوشدل شاہ کے شاندار کیچ کی بدولت آؤٹ کردیا، تاہم کیوی بلے بازوں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ جاری رکھا اور 6 اوورز کے پاور پلے میں 79 رنز بناڈالے جبکہ محض 7.2 اوورز میں 100 رنز مکمل کرلیے۔

نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ 108 رنز کے مجموعی اسکور پر گری، 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 24 رنز بنانے والے مارک چیپمین کو حارث رؤف نے کلین بولڈ کیا۔

نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 134 رنز پر گری،20 گیندوں پر 50 رنز بنانے والے فن ایلن کو عباس آفریدی نے حسن نواز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کیا جبکہ چوتھی وکٹ 139 رنز پر گری، 3 رنز بنانے والے جیم نیشم ابرار احمد کی گیند پر وکٹ کیپر محمد حارث کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

149 کے مجموعی اسکور پر کیویز کو پانچواں نقصان اٹھانا پڑا، 3 رنز بنانے والے مچل ہے کو بھی ابرار احمد نے محمد حارث کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کیا۔

چوتھے ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، کیلی جیمیسن اور بین سیئرز کی جگہ وِل اورورکی اور جیکب ڈفی کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

پاکستانی پلئینگ الیون
چوتھے ٹی 20 کے لیے پاکستانی ٹیم محمد حارث، حسن نواز، کپتان سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، شاداب خان، عبدالصمد، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور حارث رؤف پر مشتمل ہے۔

کیوی پلیئنگ الیون
نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹم سیفرٹ، فن ایلن، مارک چیپمین، ڈیرل مچل، جمی نیشم، مچ ہے، مائیکل بریس ویل، اش سوڈھی، زکرے فولکس، جیکب ڈفی اور ول اورورکی پر مشتمل ہے۔

واضح رہے کہ میزبان ٹیم کو سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے، نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی 20 میں پاکستان کو 9 وکٹوں اور دوسرے ٹی 20 میں 5 وکٹوں سے شکست دی تھی

تاہم تیسرے ٹی 20 میں پاکستان نے حسن نواز کی برق رفتار سنچری کی بدولت کیویز کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی اور 205 رنز کا ہدف محض 16 اوورز میں حاصل کرلیا تھا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • جب روبوٹس ڈانس کرنے لگیں
  • سابق پاکستانی کرکٹر کا بیٹا اپنے ہی ملک کیخلاف میدان میں اُترے گا
  • پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، نیوزی لینڈ نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، پاکستانی نژاد کھلاڑی بھی شامل
  • ’بریانی میں فروٹ چاٹ ملا کر کھاتی ہوں‘، حرا مانی کی ویڈیو پر صارفین کے دلچسپ تبصرے
  • چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی ٹیم 105 رنز پر ڈھیر، کیویز نے میچ اور سیریز جیت لی
  • چوتھا ٹی 20: کیویز کے 221 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 105 رنز پر ڈھیر
  • نیوزی لینڈ نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کو جیت کے لیے 221 رنز کا ہدف دے دیا۔
  • چوتھا ٹی 20: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 221 رنز کا ہدف
  • رمضان ٹرانسمیشن دیکھنے سے روزے آسان ہو گئے: بشریٰ انصاری