Daily Ausaf:
2025-03-25@22:59:44 GMT

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT

پاکستان میں آج کاروباری روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی واقع ہوئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونا 800 روپے فی تولہ سستا ہوگیا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 17 ہزار 800 روپے ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام سونا 686 روپے کمی سے 2 لاکھ 72 ہزار 462 روپے کا ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالرکی کمی سے3021 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونا 600 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 18 ہزار 600 روپے کا ہوگیا تھا، جبکہ 10 گرام سونا 515 روپے اضافے سے 2 لاکھ 73 ہزار 148 روپے کا ہوگیا تھا۔

یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں کتنے افراد کے پاس مالیاتی اکاؤنٹس ہیں؟
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سونے کی قیمت پاکستان میں کا ہوگیا فی تولہ

پڑھیں:

اسٹاک مارکیٹ میں ہزاروں پوائنٹس کی بدترین مندی

لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 24 مارچ 2025ء ) اسٹاک مارکیٹ میں ہزاروں پوائنٹس کی بدترین مندی، حکومتی دعووں اور اعلانات کے باوجود بجلی سستی نہ ہونے کا نتیجہ، کاروباری ہفتے کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں 3 نفسیاتی حدیں گر گئیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے بجلی کے نرخوں اور پراپرٹی ٹیکسز میں کمی نہ کیے جانے کے خدشات کی وجہ سے پیر کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج ہل کر رہ گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، 300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 797 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔ بعدازاں ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی، شدید مندی کے باعث انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار پوائنٹس کی حد بھی کھو بیٹھا، کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 2002 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 16 ہزار 439 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں ڈالر بھی مہنگا ہو گیا۔ انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 11 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 37 پیسے پر بند ہوا۔
                                                                  

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
  • سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
  • خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہیں دیگر صوبوں کی پولیس سے کم
  • سونا 600 روپے تولہ مہنگا، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی 
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی
  • اسٹاک مارکیٹ میں ہزاروں پوائنٹس کی بدترین مندی
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں آج مزید اضافہ
  • پاکستان میں آج بروزپیر،24مارچ کو سونے کی قیمت 3 لاکھ 19 ہزار سے تجاوز کرگئی