Nawaiwaqt:
2025-03-25@22:26:12 GMT

عازمین حج کی سعودی عرب روانگی کب شروع ہو گی

اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT

عازمین حج کی سعودی عرب روانگی کب شروع ہو گی

عازمین حج کی سعودی عرب روانگی کا مرحلہ قریب آ گیا ہے، وزارت مذہبی امور نے مبارک سفر کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق، سعودی عرب کے لیے حج پروازوں کا آغاز تقریباً 35 دن بعد کیا جائے گا اور یکم مئی سے یہ مرحلہ شروع ہو گا جبکہ حج پروازوں کا مکمل شیڈول 10 اپریل تک جاری کیے جانے کی توقع ہے۔پہلی حج پرواز یکم مئی کو روانہ ہو گی.

سال رواں میں ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔پی آئی اے اور ایک سعودی ایئر لائن سمیت پانچ ایئر لائنز حج آپریشن میں حصہ لیں گی. سرکاری اسکیم کے تحت تقریباً 89 ہزار پاکستانی عازمین حج پر روانہ ہوں گے۔حج آپریشن 30 روز تک جاری رہے گا  اور آخری پرواز 30 مئی کو روانہ ہو گی۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

نیوزی لینڈ کے ساتھ ون ڈے سیریز میں شامل کھلاڑی آج دبئی روانہ ہوں گے

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ون ڈے سیریز میں شامل 9 کھلاڑی لاہور ایئر پورٹ پہنچ گئے۔

کھلاڑی آج غیرملکی پرواز سے دبئی روانہ ہوں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز 29 مارچ سے 4 اپریل تک کھیلی جائے گی۔

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ون ڈے سیریز میں شامل نو کھلاڑی لاہور ایئر پورٹ پہنچ گئے۔

کھلاڑی غیر ملکی پرواز سے کچھ دیر میں دبئی روانہ ہونگے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز 29 مارچ سے 4 اپریل تک کھیلی جائے گی۔ pic.twitter.com/o61kZvdPMO

— PCB Media (@TheRealPCBMedia) March 22, 2025

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ جانے والے کھلاڑیوں میں کپتان محمدرضوان، بابراعظم، امام الحق، عبد اللہ شفیق، طیب طاہر، فہیم اشرف، نسیم شاہ، وسیم جونیئر اور عاکف جاوید شامل ہیں۔

یاد رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ میں 5 میچز کی ٹی20 سیریز میں اب تک نیوزی لینڈ کو پاکستان پر 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

دورہ نیوزی لینڈ کرکٹ

متعلقہ مضامین

  • پاکستان 13 ہزار گلیشیئرز والا دنیا کا اکلوتا ملک
  • حجاز مقدس کیلئے حج پروازوں کے آغاز کی تاریخ سامنے آگئی
  • بھارت کے ویزے کے بغیر پاکستانی نوجوان ممبئی ایئر پورٹ پہنچ گیا
  • 2025 میں حج کرنے والے خبردار! سعودی حکومت نے لازمی شرط کا اعلان کردیا
  • سعودی عرب میں مشترکہ کمیٹی کی کارروائیاں، 25 ہزار غیر قانونی تارکین گرفتار
  • کراچی سے لاہور جانیوالی قومی ایئرلائن کی پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار
  • قومی ونڈے کرکٹ اسکواڈ کے 9 کھلاڑی نیوزی لینڈ روانہ
  • نیوزی لینڈ کے ساتھ ون ڈے سیریز میں شامل کھلاڑی آج دبئی روانہ ہوں گے
  • پانی بچائیں، مریم نواز: پنجاب میں 40 ہزار سپیشل طلبہ کو عید گفٹ کی تقسیم شروع