حج پروازوں کے آغاز کی تاریخ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق پاکستان سے حج پروازوں کا آغاز یکم مئی سے ہوگا۔
سعودی عرب کے لیے حج پروازوں کا سلسلہ تقریباً 35 روز بعد شروع کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حج پروازوں کا باضابطہ شیڈول 10 اپریل تک جاری کیے جانے کی توقع ہے۔ اس سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔
حج آپریشن میں پی آئی اے اور ایک سعودی ایئر لائن سمیت پانچ ایئر لائنز حصہ لیں گی۔ ذرائع کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت تقریباً 89 ہزار پاکستانی عازمین حجاج مقدس جائیں گے۔حج آپریشن کا سلسلہ 30 روز تک جاری رہے گا اور آخری پرواز 30 مئی کو روانہ ہوگی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: حج پروازوں
پڑھیں:
ہنگو میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
ذرائع کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ علاقہ شناوڑی تالاب کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے کوہاٹ ڈویژن کے ضلع ہنگو میں نامعلوم دھشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ علاقہ شناوڑی تالاب کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، نامعلوم مسلح حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔