چئیرمین علامہ راغب نعیمی کی زیر صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم اجلاس ہوا جس میں انسانی دودھ بینک کے قیام اور پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کے معاملے پر مشاورت کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اجلاس کے دوران انسانی دودھ بینک کے قیام پر فیصلہ نا ہوسکا، ذرائع نے کہا کہ انسانی دودھ بینک کے قیام کے معاملے پر بحث آئندہ اجلاس میں بھی متوقع ہے۔

اجلاس میں دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت لینے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، ذرائع نے کہا کہ اس معاملے  پر بھی کوئی فیصلہ نا ہوسکا۔

انسانی دودھ بینک کے قیام کے معاملے پر سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کے ای ڈی ڈاکٹر جمال رضا نے اجلاس کو بریفنگ دی۔

اجلاس میں اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے بھیجے گئے 28سوالات کے جوابات دئیے گئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال محکمہ صحت سندھ کی جانب سے ملک کا پہلا ہیومن ملک بینک (ماں کے دودھ کا ڈونر بینک) یونیسیف کے تعاون سے کراچی کے علاقے کورنگی میں موجود بچوں کے ہسپتال میں کھولا گیا تھا۔

مذکورہ ملک بینک پاکستان کا پہلا اور واحد بینک تھا، جس کا مقصد دودھ پلانے والی ماؤں کے عطیہ کردہ دودھ کو جمع کرنے سمیت اسے حفظان صحت کے اصولوں کے تحت پراسیس اور ذخیرہ کرنے کے ساتھ اس کی ضرورت مند بچوں میں تقسیم کرنا تھا۔

تاہم ملک بینک کھولے جانے کے بعد متعدد مذہبی حلقوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا اور اسے غیر شرعی قرار دیا گیا، جس کے بعد دارالعلوم کراچی نے فتویٰ بھی جاری کیا، جس پر اب ملک بینک کو بند کردیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انسانی دودھ بینک کے قیام ملک بینک

پڑھیں:

پاکستان کا سلامتی کونسل سے کشمیریوں سے متعلق قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنانے پر زور

پاکستان نے ایک بار پھر سلامتی کونسل سے کشمیریوں سے متعلق قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے سلامتی کونسل میں منعقدہ اعلیٰ سطح کی کھلی بحث میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر بدستور سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے اور اس مسئلے کا منصفانہ اور حتمی حل تاحال قراردادوں کے مطابق باقی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام سے استصواب رائے کے ذریعے حق خودارادیت کے حصول کا وعدہ کیا گیا تھا، یہ سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ اس حقِ خودارادیت کو عملی جامہ پہنائے اور مسئلے کا پائیدار اور منصفانہ حل تلاش کرے۔

اپنی تقریر میں طارق فاطمی نے اقوام متحدہ مشنز میں پاکستان کے طویل المدتی کردار پر بھی روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ’پیس بلڈنگ کمیشن‘ کے بانی ممبران میں سے ہیں۔ پاکستان نے اب تک پوری دنیا میں 2 لاکھ 35 ہزار اہلکار اقوام متحدہ کے 48 مشنز میں تعینات کیے، ان مشنز میں 181 پاکستانی اہلکار شہید ہوئے۔

انہوں نے مستقبل میں بھی امن مشن جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اقوام متحدہ سلامتی کونسل طارق فاطمی مسئلہ کشمیر

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی ایئرلائنز سے متعلق برطانوی حکام نے تحریری کچھ نہیں بتایا، ڈائریکٹر جنرل سی اے اے
  • برطانیہ میں پی آئی اے سمیت دیگر پاکستانی ائیرلائنز پر لگی پابندی ختم نہ ہوسکی
  • مصنوعی ذہانت AIکی طاقت کو بروئے کار لانا
  • انسانی دودھ بینک کے قیام کا معاملہ؛ اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم اجلاس ہوگا
  • پاکستان کا سلامتی کونسل سے کشمیریوں سے متعلق قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنانے پر زور
  • اسلامی نظریہ کونسل اجلاس آج طلب
  • پاکستان نرسنگ کونسل انسانی اسمگلنگ میں ملوث یے، جعلی ڈگریوں پر نرسز کو باہر بھیج رہا ہے، قائمہ کمیٹی میں انکشاف
  • اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس کل طلب کرلیا، کئی اہم معاملات پر غور ہوگا