ویب ڈیسک:محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے جعفر ایکسپریس حملےکے 4 مبینہ سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا۔ 

 سی ٹی ڈی ذرائع کا بتانا ہے کہ جعفرایکسپریس پردہشت گردحملے کی تحقیقات جاری ہیں اور دیگراداروں کےساتھ مل کرتحقیقات اورحملہ آوروں کی شناخت کررہےہیں۔

 سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق حملےکے 4 مبینہ سہولتکاروں کو حراست میں لیاہے، ہلاک حملہ آوروں کے زیراستعمال اسلحہ وکمیونیکیشن آلات کا فرانزک ہورہاہے۔

عیدالفطر، قیدیوں سے ملاقات کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا گیا

 سی ٹی ڈی ذرائع کا بتانا ہے کہ ہلاک حملہ آوروں کی شناخت کےلئے فنگرپرنٹس نادرا کوبجھوائے ہیں جب کہ ہلاک حملہ آوروں کےجسمانی اعضاء بھی فرانزک ایجنسی کو بجھوادیے گئے ہیں۔

 یاد رہے کہ کوئٹہ سے پشاور کے لیے جانے والی جعفر ایکسپریس کو بی ایل اے کے دہشت گردوں نے سبی کے قریب یرغمال بنا کر خواتین اور بچوں سمیت مسافروں کو اغوا کر لیا تھا۔

 پاکستانی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی میں تمام 33 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ دہشت گردوں نے فائرنگ سے پاک فوج کے 4 جوانوں سمیت 25 افراد کو شہید کیا تھا۔
 
 

آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس  -منگل 25 مارچ, 2025

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی

پڑھیں:

ڈیرہ غازی خان: پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ

ڈیرہ غازی خان میں تونسہ کے سرحدی علاقے میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جہاں پولیس کی جوابی کارورائی میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سید علی کاظمی کے مطابق تونسہ کے سرحدی علاقے جھنگی میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔

ڈی پی او کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے راکٹ فائر کیے گئے، پولیس اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جبکہ مزید پولیس نفری طلب کی گئی۔

ڈی پی او نے مزید بتایا کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد  ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر فرار ہوگئے۔

انکا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے راکٹ حملے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس نے تھرمل کیمروں کی مدد سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے میں ملوث مبینہ چار سہولت کار گرفتار
  • جعفر ایکسپریس حملے کی تحقیقات جاری: ہلاک دہشتگردوں کے اعضا فرانزک کے لیے بھجوادیے گئے
  • محکمہ انسداد دہشت گردی کا جعفر ایکسپریس حملے کے ملزمان تک جلد پہنچنے کا دعویٰ
  • جعفر ایکپریس حملے کے چار سہولتکاروں کو گرفتار کر لیا، سی ٹی ڈی کا دعویٰ
  • جعفر ایکسپریس حملے کی تحقیقات جاری: ہلاک دہشتگردوں کے اعضا فرانزک کے لیے بھجوادیے گئے
  • جعفر ایکسپریس حملےکے 4 مبینہ سہولت کارگرفتار
  • کینیا میں دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ، 6 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
  • پنجاب؛ ڈیرہ غازی خان پولیس نے خوارجی دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا
  • ڈیرہ غازی خان: پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ