پشاور؛ ترقیاتی پروگرام کے تحت 11.62 ارب روپے فنڈز کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے محکمہ خزانہ نے ترقیاتی پروگرام کے تحت 11.62 ارب روپے فنڈز کی منظوری دے دی۔
صوبائی محکمہ خزانہ نے ترقیاتی پروگرام کے 7ویں مرحلے کے تحت 11.62 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی۔ فنڈز مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: کے پی حکومت کا ترقیاتی منصوبوں کی دیکھ بھال، فنڈز کے صحیح استعمال کے لئے فریم ورک بنانے کا فیصلہ
پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبوں کے لیے 71 ملین، ریلیف و آبادکاری کے لیے 60 ملین اورسڑکوں کی مرمت کے لیے 1821.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نجی بینک کی کیش وین لوٹنے والے ملزمان گرفتار، 3 کروڑ روپے بھی برآمد
پشاور(نیوز ڈیسک)ایس ایس پی آپریشنز مسعود بنگش نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ روز پشاور میں نجی بینک کی کیش وین کے ساتھ ڈکیتی کی واردات پیش آئی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث ڈرائیور سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
مسعود بنگش کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ 3کروڑ کی رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے جب کہ گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کیش وین میں ڈکیتی ڈرائیور کی ملی بھگت سے ہوئی، وین کا ڈرائیور 6 ماہ سےکام کر رہا تھا، وین کے ڈرائیور کو پہلے بھی دو تین جگہوں سے نکالا گیا تھا اور کیش وین سے رقوم مختلف اضلاع کو بھیجی جانی تھی۔
سابق پاکستانی کرکٹر کا بیٹا اپنے ہی ملک کیخلاف میدان میں اُترے گا