نیہا ککڑ کی کنسرٹ میں تاخیر پر مداحوں کا شدید غصہ، گلوکارہ اسٹیج پر روپڑیں
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
ملبورن: بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کو اپنے حالیہ ملبورن کنسرٹ میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب وہ تقریباً تین گھنٹے دیر سے پہنچیں۔
مداحوں نے شدید نعرے بازی اور غصے کا اظہار کیا، جس کے باعث گلوکارہ اسٹیج پر ہی رو پڑیں۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو میں نیہا ککڑ کو جذباتی انداز میں معافی مانگتے دیکھا گیا، تاہم کچھ مداحوں نے ان کی معذرت قبول کرنے کے بجائے "گو بیک" اور "یہ انڈیا نہیں، آسٹریلیا ہے" جیسے سخت جملے کسے۔
ویڈیو میں ایک شخص کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے: "یہ کوئی انڈین آئیڈل نہیں، یہاں اداکاری مت کرو!"۔ کئی انٹرنیٹ صارفین نے نیہا ککڑ کو غیر پیشہ ورانہ رویے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
اگرچہ کچھ مداحوں نے گلوکارہ کے آنسوؤں کو حقیقی اور دل کو چھو لینے والا قرار دیا، لیکن دیگر نے اسے ڈرامہ بازی کہہ کر مسترد کر دیا۔
View this post on InstagramA post shared by Neha Kakkar (@nehakakkar)
واقعے کے بعد نیہا ککڑ کے مداحوں میں مایوسی پھیل گئی اور سوشل میڈیا پر #NehaKakkarUnprofessional کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبرانِ کمیشن کی تعیناتی میں تاخیر کیخلاف اپوزیشن رہنماؤں کاعدالت سے رجوع
چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبرانِ کمیشن کی تعیناتی میں تاخیر کے خلاف قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔
قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈران عمر ایوب اور شبلی فراز نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر، ممبر سندھ اور بلوچستان اپنی مدت مکمل کر چکے ہیں۔
درخواست میں کہا گیا کہ نئے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی میں تاخیر کرکے آئین کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے عدالت قرار دے کہ وزیراعظم، اسپیکر قومی اسمبلی، اور چیئرمین سینیٹ اپنی آئینی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہے۔
عدالت اسپیکر قومی اسمبلی کو پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے کر ارکان قومی اسمبلی کے نام دینے، چیئرمین سینیٹ کو ارکان سینیٹ کے نام اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجنے کی ہدایت دے۔
اس میں مزید کہا گیا کہ وزیراعظم کو آئین کے آرٹیکل 213 کے تحت اپوزیشن لیڈر کے ساتھ بامعنی مشاورت کے احکامات جاری کرے اور چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی آئینی مدت ختم ہونے کے باوجود عہدے پر رہنے کو غیرقانونی قرار دے۔