لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ نواز شریف نے بلوچستان میں مذاکرات کرنے کی کوشش کی رائے دی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں سینئر لیگی رہنما خرم دستگیر نے کہا کہ جعفر ایکسپریس واقعے میں معاملہ ناراض بلوچوں کا نہیں بلکہ دہشتگردی کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں عسکری اپروچ ناگزیر ہے، اگر مذاکرات کرنے ہیں تو اس سلسلے میں نواز شریف کی شخصیت اہم ہے اور اس معاملے پر مشاورت جاری ہے۔
خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے بلوچستان میں مذاکرات کرنے کی کوشش کی رائے دی ہے۔

عید کے چاند میں روئتِ ہلال کمیٹی کی اتباع کی جائے یا مقامی علماءکی؟

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: مذاکرات کرنے خرم دستگیر نواز شریف

پڑھیں:

عزت و غیرت کے نام پر ریاست مخالف ایجنڈا زندہ کرنیکی کوشش کی جاتی ہے، شاہد رند

اختر مینگل کیجانب سے خواتین کی توہین پر اٹھائے گئے نکتے پر ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ خواتین خودکش حملہ آوروں کے معاملے پر عزت و غیرت کے تقاضے کیوں خاموش ہوتے ہیں؟ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کے ترجمان نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر جان مینگل کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کا احتجاج آئینی و قانونی حق ہے، لیکن اس وقت قومی شاہراہوں پر دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے۔ بی این پی احتجاج کیلئے متعلقہ انتظامیہ سے اجازت مانگے۔ اختر مینگل کی جانب سے خواتین کی توہین پر اٹھائے گئے نکتے پر ترجمان نے کہا کہ خواتین خودکش حملہ آوروں کے معاملے پر عزت و غیرت کے تقاضے کیوں خاموش ہوتے ہیں؟ جب ریاست مخالف عناصر پر ہاتھ ڈالا جائے تو عزت و غیرت کے نام پر مفاداتی ایجنڈے کو زندہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ریاست ہر فرد کی یکساں عزت نفس کی محافظ ہے۔ شدت پسندی کی حوصلہ افزائی کسی صورت قبول نہیں۔ ریاست اپنی رٹ پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو ڈھال بنا کر ریاست کو چیلنج کرنے والوں کو جواب دینا ہوگا۔ قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائی میں کوئی تفریق نہیں برتی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • عزت و غیرت کے نام پر ریاست مخالف ایجنڈا زندہ کرنیکی کوشش کی جاتی ہے، شاہد رند
  • پی ٹی آئی کو مذاکرات کے ٹیبل پر لانے کے لیے حکومت نے بلاول کی ثالثی کی پیشکش قبول کرلی
  • بلوچستان کی بگڑتی صورتحال پر قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمن
  • قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
  • قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلئے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
  • عید کے بعد احتجاج پی ٹی آئی  نہیں بڑے پلیٹ فار م سے ہوگا:رئوف حسن
  • دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم
  • مریم نواز کی جانب سے خصوصی بچوں کے لیے عیدی گفٹ مہم کا آغاز