Express News:
2025-03-25@22:48:50 GMT
اسلام آباد؛ جی ایٹ ون میں فائرنگ سے دو افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
اسلام آباد تھانہ کراچی کمپنی کی حدود جی ایٹ ون میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم ملزمان نے دو شہریوں کو فائرنگ کرکے زخمی کیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
دونوں شہریوں کو زخمی حالت میں پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
دیالپور میں ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق
پنجاب کے شہر نارووال کے علاقے دیالپور میں ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دیالپور میں موٹر سائیکل 2 گاڑیوں سے ٹکرا گئی، حادثے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں موٹر سائیکل سوار اور بچی سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔