علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس میں عدم حاضری پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی۔کیس کی سماعت کے دوران علی امین گنڈاپور کے وکیل راجہ ظہور الحسن عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ شریک ملزم اسد فاروق عدالت میں موجود تھے اور انہوں نے حاضری لگائی۔ عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 18 اپریل کو مقرر کر دی۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور اسد فاروق کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے، کیس کی سماعت آئندہ ماہ 18 اپریل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور کے
پڑھیں:
راجہ بشارت اور عالیہ حمزہ کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت 10 اپریل تک ملتوی
راولپنڈی (جنرل رپورٹر) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج کے رخصت پر ہونے کے باعث تحریک انصاف کے رہنماؤں راجہ بشارت اور عالیہ حمزہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں کی سماعت 10 اپریل تک ملتوی کردی گئی تحریک انصاف کے رہنما راجہ بشارت کے خلاف تھانہ نصیر آباد، صدر اور حضرو میں جبکہ عالیہ حمزہ کے خلاف وارث خان، نیو ٹاون اور سول لائنز میں مقدمات درج ہیں جس پر دونوں ملزمان نے عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں گزشتہ روز سماعت کے موقع پر عالیہ حمزہ کی جانب سے فیصل ملک جبکہ راجہ بشارت کی جانب سے عرفان نیازی ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے لیکن عدالت کے جج کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت نہ ہوسکی اور سماعت 10 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔